شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر,مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

لاہور 15جنوری(پی پی آئی) لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی،گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ بولان میل 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، جس سے ان ٹرینوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، شہری سٹیشن آنے سے قبل 117 پر رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آزاد کشمیر سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی مظفرآباد میں ملاقات

Wed Jan 15 , 2025
مظفرآباد 15جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق  نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری  اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی […]