نوشہروفیروز 15جنوری(پی پی آئی)محراب پور لنک روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر رہزنوں نے ماجد بھٹی نامی نوجوان کو زخمی کردیا اور 60 ہزار نقد، قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے اسی طرح بھریا روڈ کے پکا چانگ لنک روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل چھننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے نوجوان اللہ بخش کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے یاد رہے کہ دو روز قبل مذکورہ جگہ پر صبور زرگر کے اہل خانہ کی کیری گاڑی کے نہ رکنے پر رہزنوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
Next Post
آرٹس کونسل میں اسکول آف ویژوول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے تحت تھیسسزڈسپلے منعقد
Wed Jan 15 , 2025
کراچی 15جنوری(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسکول آف ویڑوول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے فائن آرٹس، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور کمیونی کیشن میں تھرڈ اور فورتھ ایئر طلباء کے تھیسسزڈسپلے 2024ء کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیاگیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا اس موقع پر […]