سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تھائی لینڈ میں علاقائی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس، پاکستانی وفد بھی شریک

بنگاک24جنوری (پی پی آئی) تھائی لینڈ میں علاقائی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این ڈی ایم اے  کے چیئرمین  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک  کی سربراہی میں پاکستانی وفدنے بھی شرکت کی۔علاقائی مشاورتی کمیٹی ایشیا ئی خطے میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے حوالے سے مشاورت اور تعاون کو فروغ دینے کا علاقائی فورم ہے۔اس سال کی علاقائی مشاورتی کمیٹی میٹنگ کا موضوع ‘پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے ممکنہ اقدامات” ہے۔ این ڈی ایم اے  کے چیئرمین  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اس موقع پر ایشیا پیسیفک ریجن اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اوران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے  علاقائی مشاورتی کمیٹی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے متاثرہ ممالک کو مطلوبہ مالی وسائل فراہم کرنے کے لیے مناسب مالیاتی لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔