میر پور خاص پولیس کی کامیاب کاروائی،کیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

میر پور خاص6فروری (پی پی آئی) میر پور خاص پولیس نے ایک کامیاب کاروائی میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے نام عبدالرافع، عبدالریحاناور محمد بلال بتائے گئے ہیں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے  بھانسگھ آباد مدو شاہ والی  گلی میں 30 جنوری کو اسلحے کے زور پر محمد اشرف کی ایزی لوڈ کی دکان سے 45 ہزار  روپے کیش اور 03 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے پولیس کے مطابق ملزمان میرپورخاص شہر میں مختلف جگہوں سے موبائل فون اور کیش چھیننے میں بھی ملوث ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے. گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 03 موبائل فون اور وردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 16/2025 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان فریادی کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر درج ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکمرانوں نے کراچی وینٹیلیٹر پر ڈالا ہوا ہے:پاسبان

Thu Feb 6 , 2025
کراچی6فروری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے بے قابو ڈمپرکے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں ہیوی ڈمپرز شہر بھر میں دندناتے پھرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس و پولیس محض تماشائی بن چکی ہے۔ فوری نوٹس نہ لیا گیا […]