چین ہائی-ٹیک میلہ 2015ء: “انٹرنیٹ پلس” فروغ پاتا ہوا

شین چین، چین، 18 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– “انٹرنیٹ پلس” کے موضوع پر چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) 2015ء 16 نومبر کو شین چین، چین میں 150,000 مربع میٹر سے زیادہ کے نمائشی علاقے پر شروع ہوگیا۔ انٹرنیٹ پلس انٹرنیٹ اور روایتی صنعتوں کو آن لائن پلیٹ فارموں اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل کرتا ہے، اس سے ممکنہ طور پر اقتصادی وضعِ نو، عوام کے ذریعہ ہائے معاش اور حکومتی کارگزاریوں کی بہتری ممکن ہے۔

“Internet plus” in the spotlight at CHTF 2015

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151117/0861511322

انٹرنیٹ کی بین السرحدی تکمیل کی ترویج سرکاری کاموں کا کلیدی منصوبہ بن چکی ہے، اس لیے سی ایچ ٹی ایف 2015ء نے ہال نمبر 1 اور 4 میں “انٹرنیٹ پلس” علاقے بنائے۔ “انٹرنیٹ پلس” علاقوں نے بین السرحدی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پیشرفت اور دیگر متعلقہ شعبہ جات پر زور دیا جیسا کہ طب، تعلیم، زندگی اور جائیداد و املاک۔ جدید “انٹرنیٹ پلس” ٹیکنالوجی معروف مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی۔ ٹین سینٹ اپنا “انٹرنیٹ پلس” حل لایا، بیڈوو نے ” store.baidu.com ” کہلانے والا منصوبہ نمائش کے لیے پیش کیا، ای-ٹیکنو گروپ نے “انٹرنیٹ پلس میڈیکل پلس ہیلتھ مینجمنٹ پلس پنشن” کا حل پیش کیا، جائیداد و املاک کے ایک معروف ادارے، وانکے، نے انٹرنیٹ کے ساتھ پیش کیا کہ مشترکہ املاک انتظام کس طرح کیا جائے۔

انٹرنیٹ روایتی ساخت گری کی تبدیلی کے لیے ایک متحرک قوت ہے۔ کئی واقف کار خبر دے چکے ہیں کہ “انٹرنیٹ پلس” چین میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے ایک زبردست مدد ہے۔ حکومتی کام کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ “چین موبائل انٹرنیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کو جدید ساخت گری کے ساتھ ملانے کے لیے عملی منصوبہ بنائے گا، تاکہ ای-تجارت، صنعتی جال اور انٹرنیٹ بینکاری کی صحت مند ترقی کی حوصلہ افزائی ہو اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو مدد ملے۔”

مددگار کانفرنس اور تقریباتی سیشنز کے ساتھ، جنہیں دنیا بھر کی ماہر علمی شخصیات اور پیشہ مقررین نے پیش کیا، بڑی مصنوعات کی نمائش کو یکجا کرکے سی ایچ ٹی ایف 2015ء نے نمائش کنندگان کے لیے ایک غیر معمولی موقع پیش کیا اور اپنے صارفین تک رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔ مزید دلچسپ انتہائی تکنیکی تحفظ اور فورم کے لیے سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں شمولیت اختیار کریں۔

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں
1999ء میں عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کا منظور شدہ چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) ہر سال 16 سے 21 نومبر کو شین چین میں منعقد ہوتا ہے۔اس کی مشترکہ میزبانی وزارت تجارت اور دیگر ریاستی وزارتیں اور شین چین شہر کی عوامی حکومت کرتی ہیں۔ یہ سب سے بڑی اور موثر ترین چینی تکنیکی نمائش ہے، جو “چین میں نمبر1 ٹیکنالوجی میلے” کے طور پر معروف ہے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151117/0861511322

Latest from Blog