شان سی اپنے دم بخود کر دینے والے سفری وسائل کو دوبارہ متعارف کرواتے ہوئے

سیان، چین، 4 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– زمین سے 7000 فٹ کی بلندی پر کھڑی چٹان سے چپکے دو مہم جو – امریکا کے کیئرسٹن رچ اور آسٹریلیا کے ٹائسن میئر نے شان سی، چین میں 7 روزہ ثقافتی کھوج میں اپنی حدوں کو آزمایا۔

گو کہ سیان اب چین کا سیاسی دارالحکومت نہیں رہا لیکن شاہراہ ریشم کے نقطہ آغاز کی حیثیت سے سیان کا شاندار ماضی اور 1,100سالوں تک شہنشاہوں کے مسکن کی حیثیت نے اس مقام کو گراں قدر ورثے دیے ہیں۔ 21 ستمبر 2015ء میں سفر کے ان دو شوقین افراد کو شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ نے مدعو کیا، جس نے غیر روایتی انداز میں شان سی کے حسن کو تسخیر کرنے کے مقصد کے ساتھ “شان سی سیلفی کلچر ہنٹ” شروع کیا ہے۔

جنوب سے شمال تک دو سفری ماہرین دنیا کےمشہور ترین تاریخی عجوبے – ٹیراکوٹا جنگجوؤں- پر ہی نہیں، بلکہ ایسے پوشیدہ جواہر پر بھی نظر ڈالیں گے جو کم معروف اور سیاحوں کی جانب سے کم دیکھے جاتے ہیں۔ اس دورے کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ماؤنٹ ہوا نے اپنی چونکا دینے والی بلندی اور حیران کن منظر سے سوشل میڈیا کو جکڑ لیا جسے ہم صرف فلمی مناظر میں پا سکتے ہیں۔ سیلفی تھیم کے ساتھ سیان شہر کی فصیل اور ہوکو آبشار سمیت دیکھے گئے11 مقاماتکے ثقافتی و تاریخی جوہر کو بصری اعتبار سے متاثر کن روزنامچہ میں بخوبی کشید کیا گیا۔ نیٹ باسی دو افراد کے لیے مفت دوطرفہ سفر یا ایک مفت خاص سیلفی اسٹک جیتنے کے لیے پسندیدہ سیلفی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

آن لائن مہم نے 50 سے زیادہ ممالک کے 13,000 سے زیادہ شرکا ریکارڈ کیے، جس میں برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل رہے۔ 15 اکتوبر کو 2,300درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ دو شان سی “ثقافتی شکاری” کیئرسٹن رچ اور ٹائسن میئر کے درمیان پولنگ حتمی مرحلے میں سخت ہوگئی تھی۔

O2O مہم “شان سی کلچر ہنٹ” نے کامیابی کے ساتھ دنیا کو شان سی کے شاندار اور متاثر کن سفری مسائل یاد دلائے۔ سال بھر میں اس کے جداگانہ موسم اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے جامع سفری نیٹ ورک نے ثقافتی فرار کے لیے بہترین میدان بناتا ہے۔

مقام کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttps://www.facebook.com/visitshaanxi/

شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ کے بارے میں

شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ ایک حکومتی ادارہ ہے جو شان سی، چین میں سیاحت کی صنعت کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://english.shaanxi.gov.cn/۔

Latest from Blog