میڈیسن360 کا کینیا میں خواتین کی ہارمون آئی یو ڈی کی رسائی میں اضافہ کے لئے میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے ساتھ نئی شراکت کا اعلان

سان فرانسسکو ،7 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر  — عالمی غیر منافع بخش دوا ساز کمپنی میڈیسن 360نےمیری اسٹوپس انٹرنیشنل (ایم ایس آئی) کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کامقصد کینیا کی خواتین کی میڈیسن 360کی ہارمون اینٹروٹریم ڈیوائس، ایل این جی آئی یو ایس (لیونرگسٹرل-ریریزنگ اینٹروٹریم سسٹم،52ایم جی)تک رسائی میں اضافے کرنا ہے،جس سے کینیا کی خواتین کو بچے کی پیدائش میں وقفے کے مزید آپشنش ملیں گے۔

لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293047LOGO
لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293150LOGO

کینیا امریکہ سے باہر پہلا ملک ہے جہاں میڈیسن 360اپنی 52ایم جی ہارمون اینٹروٹریم آلہ (آئی یو ڈی) متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہارمون آئی یو ڈی مانع حمل کے لئے موثر آلہ ہے۔میڈیسن 360مانع حمل کے لئے ایل این جی آئی یو ایس دوسرے ممالک کی خواتین کے لئے دستیاب کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

میڈیسن 360کے سی ای او ڈاکٹر جیسکا گراسمین نے کہا کہ میری اسٹوپس کے ساتھ شراکت افریقہ میں ہماری پہلی کوشش کی علامت ہےجو خواتین کو معیاری ادویا ت تک رسائی کو وسعت دینے کے مشن کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایس آئی ہمارے تعاون سے کینیا میں جہاں ہارمون آئی یو ڈیز آسانی سے دستیاب نہیں ہے ان مقامات پر اعلیٰ میاری ہارمون مانع کی فراہمی میں مدد کرے گی۔

میری اسٹپس انٹرنیشنل کے ہیلن بلیک ہولی نے کہا کہ جس عورت کی مانع حمل تک رسائی ممکن ہو تب ہی وہ اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کے بارے میں انتخاب کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔خواتین کی مانع حمل تک پہلے سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام کرتے ہیں۔ تاہم خاص طور پر ذٰیلی-سہارا افریقہ میں اس کی ضرورت موجودہ کوششوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ میڈیشن 360کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے دنیا کی سب سے زیادہ پسماندہ کمیونٹیز کی خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ۔

میڈیشن 360کے بارے میں :
میڈیسن 360کیلیفورنیہ کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ہے، یہ ایک عالمی غیر منافع بخش جدید دوا ساز کمپنی ہے جو خواتین کی صحت کے حوالے سے کام کرتی ہیں۔جس کا مشن سماجی و اقتصادی حیثیت ، انشورنس کوریج یا جغراجیائی محل وقوع کے قطع نطر دنیا بھر کی خواتین  کے لئے اعلیٰ معیاری ادویات تک رسائی کو بڑھانا ہیں۔ میڈیسن 360 دنیا بھر میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے ، وکالت گروپوں، مریضوں کو جدید سہولت فراہم کرنے والے اور با معنی علاج کرنے والے تمام ادارے جو  خواتین کوضرورت کی ادویات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے ان کے ساتھ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ، ملاحظہ :  www.medicines360.org۔

میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے بارے میں :
میری اسٹوپس انٹرنیشنل ایک عالمی تنظیم ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو مشخص مانع حمل اور محفوظ اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ہماری مقای ٹیموں میں شامل پیشہ ور ماہرین 37ممالک میں کمیونٹیز کے ساتھ کا م کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

ہماری اعلی خدمات عورتوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے تاکہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کی مستقبل کی منصوبہ بندی آزادی سے کر سکیں۔ مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ : www.mariestopes.org۔

میڈیا رابطہ :
کیرین بیگن
856-424-2023
Caren@greenroompr.com

Latest from Blog