اے پی اے سی میڈ نے ایشیا پیسفک میڈ ٹیک فورم 2015ء کا آغاز کردیا

ابتدائی صنعتی ایونٹ تحقیق کرتا ہے کہ طبی آلات تک بہتر رسائی، تعطل انگیز جدت طرازی اور تعاون ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے کلید ہیں

سنگاپور، 10 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– طبی ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیےخطے کی اہم ترین تقریب ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء آج سنگاپور میں شروع ہوئی ہے جس کا موضوع مشترکہ طور پر ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر ہے۔

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (اے پی اے سی میڈ) کی میزبانی میں دو روزہ کانفرنس صنعت کو درپیش مسائل پر متوجہ ہوگی اور جدت طرازی اور تعاون ایشیا بحر الکاہل میں عوام کے لیے ناموزوں سہولیات کو حل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ مکمل ایجنڈے کے لیے medtechforum.asiaدیکھیں۔

طبی ٹیکنالوجی صنعت پر نئی تحقیق کے نتائج کانفرنس میں عالمی انتظامی مشاورتی ادارے میک کنسے اینڈ کمپنی کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔ وائٹ پیپر یعنی قرطاس ابیض ایشیا بحر الکاہل میں طبی ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے موجود مواقع اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیتا ہے اور میدان تجویز کرتا ہے جہاں تبدیلی لانے کے لیے صنعت تعاون کرسکتی ہے۔

اے پی اے سی میڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈرک نائی برگ نے کہا کہ “فورم ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے ایک اہم وقت پر آیا ہے، جہاں دنیا کی دو تہائی آبادی رہتی ہے لیکن اکثریت کی صحت کی ضروریات اب بھی پوری نہیں ہوتیں۔ دنیا بھر میں 400 بلین امریکی ڈالرز کی قدر رکھنے والا طبی ٹیکنالوجی کا شعبہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔”

“ہمارا خطہ متنوع ہے اور صحت کے پیچیدہ چیلنجز سے بھرا پڑا ہے۔ اے پی اے سی میڈ پالیسیوں کو ترتیب دینے میں صنعت کے لیے ایک متحدہ آواز فراہم کرنے کے لیے بہترین مقام رکھتی ہے۔ صرف شراکت داریوں اور تعاون کے ذریعے ہم ایک حقیقی فرق پیدا کر سکتے ہیں۔”

فورم سینے کے سرطان سے صحت یابی پانے والی ایک مریض کی تقریر اور ان کی مندوب ترش ہیپ برن کے ساتھ شروع ہوا۔

“مجھ میں دو سال قبل سینے کے سرطان کی تشخیص ہوئی، اور کیونکہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا، اس لیے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اپنے علاج اور سرجیکل امکانات کے حوالے سے ایک باخبر فیصلہ کرنے کے قابل تھی۔ طبی آلات اور ٹیکنالوجیوں میں پچھلے 10 سالوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے جو مریضوں پر بہت زیادہ اثر رکھتی ہیں۔ البتہ میں اچھی طرح آگاہ تھی کہ ایشیا  بحر الکاہل میں ایسے کئی مریض ہیں جو چند زندگی بچانے کی ٹیکنالوجی اور علاج کے طریقوں تک رسائی نہیں رکھتے، چاہے وہ ادائیگی کی کمی ہو یا بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے۔”

بھرپور اور ہنگامی سیشن کا ایک سلسلہ انتظامی ماحول، جدت طرازی، پالیسی اور صلاحیت کے حوالے سے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔دو دن پر پھیلے دیگر پینل میں طبی تعلیم کا مستقبل، صحت عامہ میں تعطل انگیز جدت طرازی اور صحت عامہ کی وضع بندی کے حوالے سے سی ای او گول میز شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات APACMed@edelman.comپر اے پی اے سی میڈ پریس آفس پر کیے جا سکتے ہیں۔

اے پی اے سی میڈ کے بارے میں
ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (اے پی اے سی میڈ) ایشیا بحر الکاہل میں طبی آلات اور تجرباتی تشخیصی صنعت کے لیے متحدہ آواز فراہم کرتا ہے۔ 2014ء میں قائم ہونے والا اے پی اے سی میڈ جدت طرازی اور اثر انگیز پالیسی کے فروغ کے لیے جدوجہد کرتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت عامہ کی رسائی کو آکے بڑھاتا ہے۔ موجودہ اراکین میں طبی ٹیکنالوجی کے معروف ادارے شامل ہیں۔

مکمل فہرست کے لیے جائیے: http://www.apacmed.org/membership

ہمارے ساتھ رہیے:
ٹوئٹر:https://twitter.com/apacmed
فیس بک: https://www.facebook.com/APACMed
لنکڈ اِن: https://www.linkedin.com/company/asia-pacific-medical-technology-association
ویب سائٹ:  http://www.apacmed.org/

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
ایشلے لاؤ
ایڈلمین پبلک ریلیشنز سنگاپور
ٹیلی فون:
65-6494-1578+
ای میل: ashley.lau@edelman.com

Latest from Blog