سی ایس اے گروپ اور کینیڈین ٹریڈ آفس نے تائپے میں طویل المیعاد اقتصادی ترقی اور عالمگیریت کے عہد میں مسابقت کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی

تائپے، 11 دسمبر 2015ء /پی آرنیوز وائر– معیارات مرتب کرنے والے، مصنوعات کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی سرو‎سز پیش کرنے والے نمایاں عالمی ادارے سی ایس اے گروپ نے تائپے میں کینیڈین ٹریڈ آفس (سی ٹی او ٹی) اور البرٹا تائیوان آفس کی مدد سے آج تائپے میں برآمدی مسابقت اور عالمی مارکیٹوں میں توسیع کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ایونٹ کی میزبانی آر جے فالکنی، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ اینڈ کارپوریٹ افیئرز، جنرل کونسل اینڈ کارپوریٹ سیکرٹری، سی ایس اے گروپ، ہیلین ویلن کورٹ، سی ایس اے گروپ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، سائنس اینڈ انجینئرنگ اور انٹیرم ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ایشیا، فرانسس ہونگ، انٹیرم ریجنل وائس پریزیڈنٹ نارتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا، جناب ماریو سٹی-میری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی ٹی او ٹی اور ٹام کمنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، سی ٹی او ٹی نے کی۔

آر جے فالکنی نے کہا کہ سی ایس اے گروپ ایک بہتر، محفوظ تر اور زیادہ ماحول دوست دنیا بنانے کے لیے معیارات بنانے میں لگ بھگ 100 سال کا تجربہ رکھتا ہے۔ ہمیں یہ معلومات تائیوانی مینوفیکچررز تک لا کر خوشی ہوئی ہے کہ انہیں اپنی مسابقت اور کارکردگی اور اپنی مصنوعات کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد دیں۔”

کیونکہ عالمی مارکیٹیں کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لیے زیادہ اہم ہو چکی ہیں، اس لیے بین الاقوامی معیارات کی تیاری اور ہم آہنگ معیارات ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ معیارات کو مختلف مارکیٹوں سے ہم آہنگ بنانا تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور دنیا بھر میں کارکردگی اور حفاظت کے لیے ایک ہدف مقرر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کسی منظور شدہ تھرڈ پارٹی لیبارٹری سے ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن برانڈ کی ساکھ اور مسابقت کو اور مضبوط بنائے گی۔

تائپے میں کینیڈین ٹریڈ آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماریو سٹی-میری نے کہا کہ “ہمیں سی ایس اے گروپ جیسے بین الاقوامی معیارات کی صنعت کے اہم ادارے کے ساتھ مل کر آج کے ایونٹ کے مشترکہ انعقاد کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ ہمارے خیال میں سیمینار تائیوان کی کمپنیوں کے لیے کینیڈین اداروں کے ساتھ مل کر برآمدات کے عالمی مواقع کو بہتر بنانے کے مواقع کو نمایاں کرتا ہے۔”

سی ایس اے گروپ اپنی معیارات بنانے کی سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں صارفین کو مدد دے اور عالمی مارکیٹوں کے لیے ضروریات کو سمجھنے میں مینوفیکچررز کو مدد دینے کے لیے تربیت اور سروسز پیش کرنا جاری رکھے۔ یہ تائپے میں مستحکم لیبارٹریز اور تائچونگ میں دفتر رکھتا ہے، جس میں یورپ اور شمالی امریکا سمیت عالمی مارکیٹوں کے لیے پروڈکٹ کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی سروسز کی تمام رینج ہے۔ مستقبل میں سی ایس اے گروپ ایشیا میں صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو تیز کرے گا اور مقامی سروسز کو پھیلائے گا۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں

سی ایس اے گروپ ایک آزاد، ممبر شپ ایسوسی ایشن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور ماحول دوستی سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور توجہ اہم کاروباری شعبوں میں معیارات مرتب کرنے؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ عالمی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن سروسز پر ہے بشمول خطرناک مقامات اور صنعتی، ٹرانسپورٹیشن، پلمنگ اور تعمیرات، میڈیکل، حفاظت اور ٹیکنالوج، اپلائنسز اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور ماحول دوستی، اور ساتھ ساتھ صارفین کے لیے مصنوعات کے جائزے کی سروسز۔ سی ایس اے سرٹیفکیشن کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.csagroup.org وزٹ کریں۔

میڈیا ریلیشنز رابطہ: ہولی ہوینگ، ہل اینڈ نولٹن اسٹریٹجیز، 3346 6390 65+

Latest from Blog