ٹھٹھہ,ساکرو گھارو روڈ پر2الگ الگ حادثات میں 2نوجوان جاں بحق

ٹھٹھہ،14مارچ (پی پی آئی)ٹھٹھہ  ساکرو گھارو روڈ پر دو الگ الگ حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، ایک حادثہ موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ نامعلوم کار کی ٹکر سے پیش آیا۔موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان جہانزیب رند ساکرو گھارو روڈ پر سوزوکی کو کراس کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء   کے حوالے کردی۔چند روز قبل مکلی علی مراد درس گوٹھ کے رہائشی اللہ واریو خاصخیلی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی تھی۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نوجوان کی میت مکلی پہنچتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل کراچی میں کامیڈی تھیٹر پلے "عید مناو جمن کے سنگ" کی افتتاحی تقریب منعقد

Fri Mar 14 , 2025
کراچی،14مارچ (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اردو کامیڈی تھیٹر پلے “عید مناو جمن کے سنگ” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب آرٹس کونسل کے لابی ایریا میں منعقد ہوئی، جس میں زاہد شاہ، اظہر رنگیلا، روف لالہ، شکیل صدیقی، افتخار ملک، اخلاق بشیر، جمشید […]