کراچی،14مارچ (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اردو کامیڈی تھیٹر پلے “عید مناو جمن کے سنگ” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب آرٹس کونسل کے لابی ایریا میں منعقد ہوئی، جس میں زاہد شاہ، اظہر رنگیلا، روف لالہ، شکیل صدیقی، افتخار ملک، اخلاق بشیر، جمشید راجپوت، یونس میمن، اقبال لطیف، پرویز صدیقی، سپنا غزل، نظر حسین اور شانزے سمیت تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔محمد احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاہد شاہ عوامی تھیٹر کو فروغ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک اسٹیج ہے اور ہر فرد اپنا کردار ادا کر کے چلا جاتا ہے۔ آرٹسٹ کے لیے کوئی بھی کردار چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں مختلف شہروں میں فیسٹیول کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فنکاروں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ تھیٹر کی ترقی ممکن ہو سکے۔زاہد شاہ نے کہا کہ “عید مناو جمن کے سنگ” ایک کامیڈی اور فیملی ڈرامہ ہے، جو کراچی کے ناظرین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے احمد شاہ کی فنکاروں کے لیے خدمات کو سراہا۔اظہر رنگیلا نے کہا کہ تھیٹر کے دو بڑے نام عمر شریف اور معین اختر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تھیٹر پلے کامیاب ہوگا۔تقریب میں ڈرامے میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کو اسکرپٹ فراہم کیے گئے۔ واضح رہے کہ “عید مناو جمن کے سنگ” عید الفطر پر پیش کیا جائے گا۔
Next Post
اٹلی قونصل خانہ کے افطار ڈنر میں گورنر سندھ شریک,سفارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Fri Mar 14 , 2025
کراچی،14مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اٹلی قونصل خانہ کی جانب سے دی گئی افطار ڈنر میں شرکت کی، جہاں اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ کی قونصل خانے آمد پر قونصل جنرل اور دیگر سفارتی حکام سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بین الثقافتی ہم آہنگی […]