ٹریس نے پہلی عالمی منفعت بخش ملکیت رجسٹری کا اجرا کردیا

پاناماپیپرز کے بعد ادارے اب زیادہ شفافیت فوری مناسب احتیاط کے لیے منفعت بخش ملکیت کا عوامی انکشاف اور رسائی حاصل کر سکیں گے

ایناپولس، میری لینڈ، 25 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– تجارتی شفافیت اور انسداد رشوت ستانی سے مطابقت رکھنے والے معیارات بنانے والے معروف عالمی ادارے ٹریس انٹرنیشنل نے آج ٹریس پبلک کا اجرا کیا ہے جو منفت بخش ملکیت کی پہلی عالمی رجسٹری ہے۔ پاناماپیپرز سے ظاہر ہونے والے ادارے کی خفیہ ملکیت سے درپیشخطرات کا براہ راست ردعمل میں بننے والا ٹریس پبلک اداروں کو رضاکارانہ طور پر اور سر عام اپنی ملکیتی معلومات فراہم کرنا ممکن بناتا ہے تاکہ کارپوریٹ شفافیت کو بہتر بنایا اور سیرحاصل احتیاط کو سہولت دی جا سکے۔ گو کہ تیسرے فریق کے درمیانی اداروں کے منفعت بخش مالکان، مشترکہ منصوبوں کے شراکت داروں، تقسیم کاروں، فراہم کنندگان اور ایجنٹوں کو پہچاننا مناسب احتیاط کی بنیادی ضرورت ہے، بیشتر ممالک میں یہ معلومات باآسانی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ زیادہ شفافیت اور مکمل انکشاف کے مطالبے منفعت بخش ملکیت کی عالمی رجسٹری کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ٹریس انٹرنیشنل کے صدر اور بانی الیگزینڈراوریج نے کہا کہ “ٹریس گزشتہ 15 سالوں سے مناسب احتیاط کے اپنے عمل کے حصے کے طور پر منعفت بخش معلومات جمع کررہا ہے۔ پاناماپیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد ہمیں اندازء ہوا کہ ہمیں اداروں کو ایسا طریقہ دینا ہوگا تاکہ وہ اس معلومات کو عوام کے لیے دستیاب کر سکیں، اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو۔ گو کہ چند ممالک اپنی قومی رجسٹریاں بنا رہے ہیں یا ان کی تیاری کی وکالت کر رہے ہیں، ٹریس پبلک واحد عالمی رجسٹری ہے اور اداروں کو رضاکارانہ طور پر خفیہ کمپنیوں کے داغ سے دور کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ یہ کثيرالقومی اداروں کو مناسب احتیاط کے لیے نقطہ آغاز بھی فراہم کرتی ہے۔”

ٹریس پبلک اس بڑھتی ہوئی تشویش کا ایک بروقت حل ہے کہ ادارے بسا اوقات اپنے تیسرے فریقین کے تمام منفعت بخش مالکان کو 100 فیصد شناخت نہیں کر پاتے اور دستاویزی صورت نہیں دے پاتےتاکہ ممکنہ قانونی و ساکھ کے خطرات کا اندازہ لگا سکیں۔ رجسٹری دنیا بھر میں ہزاروں اداروں کی منفعت بخش ملکیت کو جمع کرنے اور عوام کے لیے دستیاب کرنے کی خاطر تیار کی گئی ہے۔ ادارے اپنی منفعت بخش ملکیت کو پیش کر سکتے ہیں یا بغیر کسی خرچ کے ڈیٹابیس میں تلاش کر سکتے ہیں۔ صارفین کو تلاش کے لیے صرف کمپنی یا ایک مالک کا نام ڈالنے کی ضرورت ہوگی۔

منفعت بخش مالک کوئی بھی انفرادی شخص یا ادارہ ہو سکتا ہے جو کسی اثاثے سے فائدے کا لطف اٹھاتا ہے، چاہے کاروبار، املاک یا سیکورٹی کا نام گچھ بھی ہو۔ منفعت بخش ملکیت کو چھپانا، بہروپ بدلنا اور غلط بیانی ان اداروں کی عام حرکت ہے جو غلط کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، جیسا کہ رشوت، ٹیکس سے فرار، غبن اور منی لانڈرنگ۔ دنیا بھر میں حکومتیں – بشمول امریکا، برطانیہ اور ڈنمارک– تیزی سے ان اداروں کو تشکیل کے وقت منفعت بخش ملکیت کو ظاہر کرنے کی شرط عائد کر رہی ہیں اور بے نام اداروں کے استعمال کو محدود کررہی ہیں۔ ٹریس پبلک اداروں کو ایک پلیٹ فارم دیتا ہے تاکہ وہ اپنی منفعت بخش ملکیت کی معلومات پیش کر سکیں، ملک یا صدر دفاتر سے بالاتر ہوکر۔ ظاہر کی گئی معلومات میں شامل ہے: ادارے کا قانونی نام، عام نام اگر مختلف ہو تو، ادارے کی ویبسائٹ، ادارے کی قسم، شہر، صدر دفاتر کا ملک، ملکیت کی معلومات بشمول فیصد اور ملکیت کو آخری بار اپڈیٹ کیے جانے کی تاریخ۔ اداروں کے لیے منفعت بخش ملکیت کی 100 فیصد معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔

ادارے جو کسی نجی کمپنی کے ساتھ، شراکت داری یا واحد ملکیت کے ذریعے کاروبار کرتے ہیں یا اس پر غور کررہےہیں ٹریس پبلک پر ادارے کے منفعت بخش مالکان کی شناخت کے ذریعے شریک اداروں پر مناسب احتیاط کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ٹریس پبلک کے بارے میں مزید معلومات یا کسی کاروباری ادارے کو رجسٹر کرنے کے لیے https://tpms.traceinternational.org/TRACEpublic پر جائیں۔

ٹریس کے بارے میں

ٹریس انٹرنیشنل اور ٹریس انکارپوریٹڈیکساں مقصد رکھنے والے دو مختلف ادارے ہیں جو کثيرالقومی اداروں اور ان کے تیسرے فریق اداروں کی قانون کی اطاعت کی کوششوں کو سہارا دے کر دنیا بھر میں کمرشل شفافیت کو فروغ بڑھانے کا یکساں ہدف رکھتے ہیں۔ ٹریس انٹرنیشنل ایک غیر منفعت کاروباری بخش ادارہ ہے جو اراکین کو انسداد رشوت احکامات کی تکمیل میں مدد کے ساتھ وسائل فراہم کرتا ہے جبکہ ٹریس انکارپوریٹڈاراکین و غیر اراکین کو خاص طور پر تیار کردہ خطرے کی بنیاد پر مناسب احتیاط، انسداد رشوت ستانی کی تربیت اور مشاورتی خدمات دیتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹریس انٹرنیشنل اور ٹریس انکارپوریٹڈانسداد رشوت ستانی اور تیسرے فریق کی تکمیل احکام کے لیے ایک اول تا آخر، خرچ موثر اور جدید حل پیش کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.TRACEinternational.org۔

Latest from Blog