‫کونٹور گلوبل نے اپنی ووروٹان ہائیڈروالیکٹرک تنصیبات کے لیے 195 ملین ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری حاصل کرلی

اس سرمایہ کاری میں 405 میگا واٹ کمپلیکس کو بہتر بنانے کے لیے51 ملین یورو کا قرض بھی شامل ہے

ویانا اور یریوان، آرمینیا، 2 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر / — کونٹور گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے کونٹور گلوبل ہائیڈرو کیسکیڈ سی جے ایس سی نے 29 دسمبر 2016ء کو قرض کی سہولت فراہم کرنے والے دو اداروں سے معاہدہ کیا ہے جو آرمینیائی کاروباری ادارے کے لیے تقریباً 200 ملین ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری فراہم کریں گے۔

اس ضمن میں 29 دسمبر 2016ء کو انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”)، نیدرلینڈ کےترقیاتی بینک ایف ایم او اور ڈی ای جی جرمن انوسٹمنٹ اور ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ 140 ملین ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم سے سال 2015ء میں حکومتِ آرمینیا سے ووروٹان تنصیب کی خریداری کے وقت حاصل کیے گئے قرضوں کی فراہمی اور حصص مالکان کے قرضہ جات ادا کیے جائیں گے  نیز یہ حصص رکھنے والوں کو ابتدائی ادائیگی کے علاوہ کمپلیکس کی تعمیرِ نو پر بھی خرچ کی جائے گی۔قرضوں کی منتقلی میں 18 سال کی حتمی میعاد ہوگی اور آئی ایف سی شرحِ سود میں تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

اس سرمایہ کاری کے علاوہ جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کی جانب سے 51 ملین یورو کا قرضہ بھی حکومت آرمینیا کو ادا کیا جائے گا جو کہ کارخانے کو اپگریڈ کرنے اور الیکٹرو-میکینکل صلاحیت کو بہتر بنانے کے منصوبے کے لیے ادھار لیا گیا۔ 29 دسمبر 2016ء کو  ہی طے پانے والے اس معاملے کے تحت یہ قرض 2025ء تا 2050ء کی مدت میں کئی اقساط کے ساتھ میعاد کا حامل ہے اور اسے بھی بہتری کے کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بہتری کے منصوبے کے نتیجے میں ووروٹان تنصیب کی تین شاخوں تاتیو، شامب اور اسپینڈریان ہائیڈرو پاور پلانٹس کے پرانے ساز و سامان کی جگہ نئے ٹربائنز، جنریٹرز، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی اور مکینکی آلات لگائے جائیں گے۔ اس سے وہاں انجام دیے جانے والے کاموں کی حفاظت اور پائیداری میں بہتری، کارخانوں کے قابل استعمال رہنے کی معیاد میں اضافہ اور آبشاروں کی دستیابی کو بڑھانے میں مددگار ملے گی۔ تزئین نو کا یہ منصوبہ سال 2021ء  میں مکمل ہوگا۔

ووروٹان کی مالک کمپنی کونٹور  گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور صدر جوزف برینڈٹ نے کہا کہ” ہم ووروٹان کے لیے نئی طویل مدتی سرمایہ کاری کے حصول پر بہت خوش ہیں اور اس کے لیے آئی ایف سی، ایف ایم او، ڈی ای جی اور کے ایف ڈبلیو میں موجود اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس منصوبے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔ ہم حکومتِ آرمینیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان معاملات میں مدد فراہم کی۔ یہ سرمایہ کاری طویل مدتی اور مستحکم بنیاد فراہم کرے گی جس سے ہمیں اپنے کارکردگی، حفاظت، پائیداری اور اثر انگیزی کو عالمی معیار کے مطابق بنا سکیں گے۔

ووروٹان  تین ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس پر مشتمل ہے جو  جنوبی آرمینیا میں دریائے ووروٹان  کے مقام پر 405 میگا واٹ  توانائی پیدا کرتے ہیں۔ یہ تنصیبات جولائی 2015ء میں کونٹور گلوبل  نے خرید لی تھیں جبکہ آئی ایف سی اس منصوبے میں 20 فیصد حصص رکھتا ہے۔

کونٹور گلوبل کے بارے میں

کونٹور گلوبل توانائی پیدا کرنے والا بین الاقوامی ادارہ ہے جو تین براعظموں اور 19 ممالک میں  تقریباً 42001 میگاواٹ  کی پیدواری صلاحیت رکھتا ہے۔ کونٹور گلوبل  کے 2000 ملازمین تھرمل اور قابل تجدید  توانائی پیدا کرنے والی 691 تنصیبات  میں  مختلف ٹیکنالوجیز کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔

1 بشمول برازیل کا حالیہ حصول جس کی ملکیت کا اعلان 28 نومبر 2016ء کو کیا گیا

Latest from Blog