سیانگیانگ – وسطی چین میں شہری تعمیر کے لیے ایک مثالی شہر

سیانگیانگ، چین، 18 ستمبر 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے شہر سیانگیانگ کو شہری تجدید میں اضافہ کیے ہوئے پانچ سال گزر چکے ہیں۔ مقامی حکومت شہری تعمیر میں 140 ارب یوآن (21.3 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کرچکی ہے، جس کا زیادہ تر حصہ اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔ تب سے مزید باغات اور گرین بیلٹوں، نقل و حمل کی سہولیات اور ثقافتی علامات تعمیر کی گئی ہیں، جو اس میں رہنے والے تمام افراد کے لیے زیادہ باسہولت، صحت مند اور ثقافتی زندگی فراہم کررہی ہیں۔

1.13 ارب یوآن کا پانگ گونگ سسپینشن برج، عوام اور سماجی سرمائے کے درمیان شہر کا پہلا باہمی منصوبہ، 2.7 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور تکمیل پر شہر کی ٹریفک موثریت کو بہتر بنائے گا۔

ایک شہر چین لونگ نے کہا کہ “شہر کے مرکزی علاقوں میں ڈرائیونگ پرلطف ہوگی۔”

20 سال پہلے 600-ایم یو (40 ہیکٹرز) زمین کو شہری پارک بنانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا، لیکن اس عرصے میں اس کی اہمیت بڑھ گئی۔ منصوبے کے مطابق رہیں یا جائیداد کے پرکشش مقصد کے لیے ازسرنو استعمال کریں؟ حکومت نے پہلے کا انتخاب کیا اور بہترین علاقے میں 400,000 مربع میٹر کا پارک تعمیر کرنے کے لیے 200 ملین یوآن کی مزید سرمایہ کاری کرے گی۔

جنوبی شہر میں آسان ٹریفک اور خوشگوار ماحول رکھنے والے ایک اور علاقے کو اصل منصوبے کے مطابق ایک سرکاری محکمے کی رہائشی عمارات کے لیے تیار ہونا تھا۔ لیکن شہر گورنروں نے تمام شہریوں کے لیے مفت ایک ثقافتی مقام بنانے کے لیے ایک قابل ذکر قیمت پر اسے دوبارہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

ہزاروں سالوں سے مختلف دریا سیانگیانگ سے یا اردگرد سے گزر رہے ہیں۔ موجودہ نو دریاؤں کو صاف اور محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلےنے تاریخ میں پہلی بار شہر کے منظرنامے کو خوبصورت اور پرکشش بنایا ہے۔

تعمیرات کے علاوہ ثقافت بھی شہر کی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔

کشتی سازی میں شہر کی طویل تاریخ رکھنے والے واروز نے اپنے انوکھے ثقافتی تجربے اور ماحولیاتی سیاحت کے لیے داخلے کے طور پر خود کو بحال کیا۔

لٹو چلانے، مرغے لڑانے اور اونچی لکڑیوں پر چلنے جیسے ماضی کے کھیلوں اور سرگرمیوں کے منصوبے بھی شہر کی مرکزی شاہراہوں اور عوامی باغات میں لگائے جاچکے ہیں۔

مزید برآں، شہر کی علامات کے خاکوں کی حامل پانچ بسیں بھی دن رات دوڑتی رہتی ہیں؛ شہر کی قدیم عمارات کے نشانات رکھنے کوڑے دان اہم سڑکوں پر نصب ہیں؛ گرین بیلٹ، ماحولیاتی پارکنگ لاٹس اور پلوں کی سجاوٹ یہ سب سیانگیانگ کی طویل تاریخ بیان کرنے والے ہیں۔

شہری تعمیرات کے ساتھ شہر کی تاریخ اور ثقافت کے عناصر کی تکمیل اشارہ کرتی ہے کہ مقامی حکومت نے ہمیشہ زور دیا اور پیروی کی کہ افراد کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی ثقافتی و اہم علامات کو بھی عمارات میں شامل کیا جائے۔

باسہولت تنصیبات کے ساتھ ورثہ پارکس اس لیے بہت عرق ریزی سے ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے۔ قدیم مندر، مجسمے اور دروازے شہر کے ماضی کے قابل قدر شواہد کے طور پر محفوظ کیے گئے۔ سیانگیانگ کو معروف تاریخی و ثقافتی شہر بنانے کے مقصد کے لیے تاریخی علاقوں کی تزئین تیز تر کی گئی۔

2014ء کے آغاز میں شہری حکومت نے سیانگیانگ کو باغات کا شہر بنانے کا عزم ظاہر کای تھا۔ گزشتہ تین سال میں شہر کو سرسبز بنانا کام کی تریحات میں سے ایک رہا۔ اب بہترین گرین بیلٹ ماحولیاتی نظام کے ساتھ شہر میں کہیں بھی، کوئی بھی 500 میٹر کے پیدل سفر میں سبزہ، 1,000 میٹر میں باغ اور 2 کلومیٹر میں دریا دیکھ سکتا ہے۔

باسہولت پل پیش کرنے والا جدید ٹریفک نظام بھی سیانگیانگ کی اہم خصوصیت ہے۔ اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر گزشتہ پانچ سالوں میں کبھی بند نہیں ہوئی، کیونکہ شہر اپنے سڑکوں کے جال کو بہتر بنانے اور جامع ٹریفک خدمات کے لیے کوشاں ہے۔

نئے پل اور شاہراہوں کے انٹرچینج ایک کے بعد ایک مکمل ہوئے، جبکہ ایک رنگ روڈ نے شہر کے مجموعی ٹریفک کو نئی سطح تک پہنچایا۔ اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ ان سالوں میں 205 کلومیٹر کی کل لمبائی رکھنے والی 135 سڑکیں شامل یا مرمت کی گئیں، مزید 15 سڑکوں کو شہر کے ٹریفک جال سے منسلک کیا گیا، پیدل چلنے والوں کے لیے 10 اوور فلائز اور دو زیر زمین راستے مکمل ہوئے اور 100 سے زیادہ بس اسٹیشن اپگریڈ ہوئے۔

قدیم شہر کی تزئین اور نئے شہر کی تعمیر ساتھ ساتھ جاری رہی۔ 2016ء کے اختتام پر مقامی حکومت شہر کی پانچ بڑی کچی آبادیوں کے 90 فیصد سے زیادہ مکینوں کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے۔ جلد ہی یہ علاقے باغات، ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور درجہ اول کی دفتری عمارات میں تبدیل کردیے جائیں گے۔

سیانگیانگ کو باقی چین سے جوڑنے والے تيز رفتار ریل رابطے کے ساتھ یہ جدید نیا شہر دور دراز کے مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ذریعہ: سیانگیانگ شہری حکومت

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=296697

Latest from Blog