سنہوا-چانگشان کمیلیا تیل قیمت اشاریہ کا باضابطہ اجراء

بیجنگ، چین، 12 جنوری 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– سنہوا نیوز ایجنسی اور چیجیانگ صوبے کی چانگشان کاؤنٹی کی حکومت کے تحت چین اکنامک انفارمیشن سروس (سی ای آئی ایس) کے اشتراک سے 6 جنوری کو سنہوا-چانگشان کمیلیا تیل قیمت اشاریہ جاری کردیا گیا تھا۔

“سنہوا-چانگشان کمیلیا تیل قیمت اشاریہ پوری کمیلیا تیل صنعت کی زنجیر کو متاثر کرنے والے عوامل کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، جو دنیا میں چین کے کمیلیا تیل صنعت کے اثر و رسوخ اور قیمت کی طاقت بڑھانے میں مدد دے گا اور کمیلیا تیل کے کاشت کاروں کے لیے آمدنی میں اضافہ کرے گا،” سو ہوئچی، نائب صدر سی ای آئی ایسنے کہا۔

اشاریہ چانگشان میں کمیلیا تیل کے اداروں کی پیداواری قیمت پر مبنی ہے اور خام مال (بالائی بہاؤ)، تیل کی مصنوعات (درمیانی بہاؤ) اور ثانوی مصنوعات (زیریں بہاؤ)میں قیمتوں کے رحجان کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ اشاریہ نومبر 2015ء کو بنیادی ڈیٹا کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے1,000 سے شروع ہوتا ہے ۔

بنیادی عرصے سے اشاریے نے سال بہ سال نمو کا مشاہدہ کیا۔ اشاریہ مجموعی قیمت بنیادی عرصے کے مقابلے میں دسمبر 2017ء میں 79.25 فیصد بڑھا۔ دریں اثناء، خام مال، تیل اور ثانوی مصنوعات کے لیے قیمت اشاریہ بالترتیب 63.37 فیصد، 72.68 فیصد اور 183.72 فیصد بڑھا۔

لیو چیوی، چائنیز فورسٹری انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ووڈی آئل ڈویژن کے ایگزیکٹو نائب سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سنہوا-چانگشان کمیلیا تیل قیمت اشاریہ مارکیٹ وسائل کو متعین کرنے فیصلہ کن کردار ادا کرتا، مارکیٹ آپریشن میں موثریت کو بہتر بناتا اور کمیلیا اولیفیرا بیج کے تیل کی اعلیٰ معیار کی تیاری کو بڑھاتا ہے۔

سی ای آئی ایس مکمل طور پر سنہوا نیوز ایجنسی کی ملکیت ہے اور پانچ قومی سطح کے پلیٹ فارم کو تقویت دیتا ہے جن میں سنہوا فائنانس، سنہوا سلک روڈ، سنہوا کریڈٹ، شنگھائی پٹرولیم اور نیچرل گیس ایکسچینج (SHPGX) اور سنہوا تھنک ٹینک شامل ہیں۔ اپریل 2016ء میں ترتیبِ نو سے اب تک سی ای آئی ایس وسیع پیمانے پر اثر کے ساتھ مصنوعات کا ایک سلسلہ جاری کرچکا ہے۔

ذریعہ: چائنا اکنامک انفارمیشن سروس (CEIS)

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=304699

Latest from Blog