‫جاپان کا سب سے بڑا پارچہ بافی و ملبوسات او ای ایم اور او ڈیم میلہ اے ایف ایف اوساکا 2018ء اپریل میں منعقد ہوگا

اوساکا، جاپان، 19 مارچ 2018ء/پی آرنیوزوائر/– 2003ء میں شروع ہونے والا ششماہی ایونٹ دی ایشیا فیشن فیئر (اے ایف ایف) ہر سال بہار میں اوساکا اور خزاں میں ٹوکیو میں ہوتا ہے۔ اے ایف ایف پارچہ بافی اور ملبوسات کی صنعت میں اصل سازوسامان تیار کرنے والوں (او ای ایمز) اور اصل ڈیزائن بنانے والوں (او ڈی ایمز) کے لیے جاپان کے سب سے بڑے ایونٹ کی حیثیت سے چین سے 3,000 سے زیادہ نمائش کنندگان اور گزشتہ 15 سالوں میں 100,000 سے زائد خریداروں کو ایک ساتھ جمع کرچکاہے۔ یہ نمائش دنیا بھر میں صنعت کے اہم کرداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ اور سراہی گئی ہے۔

اے ایف ایف اوساکا 2018ء 10 سے 12 اپریل 2018ء تک مایوڈوم، اوساکا میں ہوگی۔ 365 بوتھس کے لیے کافی جگہ کے ساتھ اس میلے میں 323 نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جن میں 258 فوری تیار سامان بنانے والے، 27 فیشن لوازمات کے ادارے، 20 کپڑے فراہم کرنے والے، 14 گھریلو پارچہ جات بنانے والے، 3 مددگار مواد بنانے والے اور ایک نمونہ جات فراہم کرنے والے ہوں گے، کئی نمائش کنندگان بنگلہ دیش، کمبوڈیا، چین، جاپان، لاؤس، میانمر، پاکستان، امریکا اور ویت نام سمیت دیگر ممالک اور خطوں سے ہیں۔

نمائش کنندگان کو اُن کی مہارت کے اعتبار سے مختلف زونز میں یکجا کیا جائے گا، جیسا کہ بُنائی، جھالروں، جنوب مشرقی ایشیائی کارخانے، پارچہ جات اور مددگار مواد، گھریلو پارچہ بافی، او ڈی ایمز، پوستین، زیر چامے، بچوں کے ملبوسات ساتھ ساتھ فیشن لوازمات کے لیے زونز۔ نمائش کنندگان کی اکثریت جاپان کے ساتھ طویل المیعاد تجارتی تعلقات رکھتی ہے اور او ای ایم، او ڈی ایم، معیار، محدود تعداد اور کم لاگت کے لحاظ سے طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید برآں، اے ایف ایف ٹوکیو 2018ء، میلے کا خزاں ایڈیشن، 26 سے 28 ستمبر 2018ء تک ٹوکیو میں سن شائن سٹی کے 12,500 مربع میٹر نمائشی علاقے میں ہوگا۔ ٹوکیو ایونٹ میں ایک نیا گھریلو ٹیکسٹائل زون ہوگا۔

ایونٹ کے بارے میں مزید معلومات اور نمائش کنندہ کی حیثیت سے شرکت کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے میلے کی باضابطہ ویب سائٹ دیکھیں: www.asiafashionfair.jp۔

جناب یوچین ہوانگ
86-10-6528-5310+
info@asiafashionfair.jp

Latest from Blog