‫24 واں چین لانچو سرمایہ کاری و تجارتی میلہ مفید نتائج دیکھتا ہوا

لانچو، چین، 10 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 24 واں چین لانچو سرمایہ کاری و تجارتی میلہ سوموار کو شمال مغربی صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانچو میں مفید نتائج کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

شاہراہ ریشم کے ساتھ ماحول دوست ترقی کے موضوع پر منعقدہ اس میلے نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ واقع 42 ممالک سے مہمانوں اور بین الاقوامی انجمنوں کی توجہ حاصل کی، جس میں سنگاپور اور جمہوریہ کوریا نے مہمانان اعزازی کا کردار ادا کیا۔

میلہ ماحول دوست ترقی اور نمایاں شعبوں کی تکمیل کو نمایاں کرتا ہے اور وزارت تجارت، مارکیٹ ریگولیشن کی ریاستی انتظامیہ، ریاستی کونسل کا تائیوان امور دفتر، کل-چین وفاق صنعت و تجارت، کل-چین وفاق برائے وطن پلٹ سمندر پار چینی، چین کونسل برائے ترویج بین الاقوامی تجارت اور گانسو صوبائی عوامی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوا تھا۔

اختتامی تقریب کے دوران معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر، نامیاتی ری سائیکلنگ زراعت، ایئرپورٹ ای-کامرس لاجسٹکس پارک اور ثقافتی سیاحتی جیسے منصوبے شامل تھے۔ لانچو نے 79.075 ارب یوآن مالیت کے کل 109 منصوبوں پر دستخط کیے۔

جیا ننگ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل، گانسو صوبائی حکومت کے مطابق جن منصوبوں پر دستخط کیے گئے ان میں ری سائیکلنگ صنعت، جدید زراعت، چینل لاجسٹکس اور ماحول دوست سیاحت سرمایہ کاری کے لیے مقبول شعبے بن چکے ہیں۔

مقامی زرعی مصنوعات کا تجارتی حجم 17.53 ارب یوآن تک پہنچ چکا ہے، جس میں 244 چینی و غیر ملکی ادارے شامل ہیں، جیا نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست صنعت گانسو کو بہتر تکمیل اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو بہتر خدمات پیش کرنے میں مدد اور سبز ترقی کو بلندیوں تک پہنچانے میں سہولت دے رہی ہے۔

میلے نے تقریباً 30,000 شرکاء کی توجہ حاصل کی، جس میں 32 دو طرفہ اور کثیر طرفہ سرمایہ کاری و تجارتی تقریبات جیسا کہ ماحولیاتی صنعتی منصوبوں کو ملانے کا اجلاس، بیلٹ اینڈ روڈ غذائی تحفظ پر اجلاس، لانچو، چین اور سنگاپور کے درمیان باہمی ربط سازی پر باہمی مذاکرے شامل رہے۔

دریں اثناء، اس سال کا میلہ سخت منصوبہ جاتی نگرانی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو نمایاں کرتا ہے۔ قابل منصوبوں کو لازماً موجودہ قومی صنعتی پالیسی کے معیار پر پورا اترنا چاہیے، جن کا صوبے سے باہر سرمایہ کاروں سے تعاون کرنا لازمی ہے اور لازماً ایسا باضابطہ معاہداتی منصوبہ ہونا چاہیے جس پر پہلے دستخط نہ کیے گئے ہوں۔ کل 471 قابل منصوبوں پر میلے کے دوران دستخط کیے گئے تھے جن میں کئی منصوبے سرفہرست 500 عالمی اداروں اور ٹاپ 500 چینی اداروں کے ساتھ شامل ہیں۔

لانچو سرمایہ کاری و تجارتی میلہ پہلی بار 1993ء میں منعقد ہوا تھا اور شمال مغربی چین کو کھولنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ اہمیت اختیار کرچکا ہے کیونکہ چین وسطی و مغربی ایشیا کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تیزی سے کھول رہا ہے۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی چین لانچو سرمایہ کاری و تجارتی میلہ

Latest from Blog