‫چین کی معروف ڈیری کمپنی یِلی نے تھائی لینڈ کی سب سے بڑی مقامی آئس کریم انٹرپرائز خرید لی، اپنی بین الاقوامیت سازی کو تیز تر کرتے ہوئے

بنکاک، تھائی لینڈ، 30 نومبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– یِلی گروپ نے تھائی لینڈ میں سب سے بڑی مقامی آئس کریم کمپنی چومتھانا کو باضابطہ طور پر خریدنے کے لیے 29 نومبر کو بنکاک، تھائی لینڈ میں ایک عظیم الشان دستخطی تقریب کا انعقاد کیا۔

2018ء میں یلی کا بین الاقوامی سطح پر جانے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہا۔ پہلے اس نے گلوبل ڈیری ماؤنٹ ایورسٹ میں ویجیننجن یونیورسٹی کے تعاون سے یورپین انوویشن سینٹر کو اپگریڈ کیا۔ پھر اپنی مصنوعات کا انڈونیشیا کی مارکیٹ میں اندراج کروایا تاکہ یلی کے معیار کو انڈونیشیا کے صارفین کے سامنے پیش کیا جائے۔ 28 کو انہوں نے اعلان کیا کہ سمندرپاراکتساب تھائی لینڈ کی سب سے بڑی مقامی آئس کریم کمپنی کو ان کے ماتحت کرے گا۔

پین گینگ، صدر یلی گروپ، نے ایک بار کہا تھا کہ “انٹرپرائزز کو عالمی توانائی جمع کرنی چاہیے، مسلسل جدت طرازی پر اصرار اور صارفین کو بہتر انداز میں خدمات دینے کےلیے اعلیٰ معیار کے وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔”

چومتھانا کا حصول یلی کے لیے عالمی توانائی جمع کرنے اور باہمی مفادات کو بڑھانے اور دونوں کے لیے بہتر صورتِ حال تخلیق کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ چینگ جیانچیو، سی ای او یلی گروپ نے کہا “بین الاقوامیت کے عمل کی ترویج کے لیے یلی ہمیشہ “کشادہ دلی، تعاون اور یکساں فائدہ مندی’ کے تصور سے منسلک ہے اور ‘دنیا کو صحت مند بنانے’ کے خواب کے لیے وقف ہے۔

عالمی اقتصادی تکمیل کے ساتھ یلی نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مدد سےبین الاقومیت کی رفتار تیز کردی ہے۔ “عالمی نیٹ ورکنگ” سے لے کر “عقل و دانش کی عالمی زنجیر” کی تعمیر تک، یلی وسائل، جدید تحریک اور باہمی مفادات کی تکمیل کے ساتھ عالمی ڈیری صنعت کے فروغ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

سو چی یونگ، صدر چومتھانا، نے کہا کہ “کئی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے ہمارا ماننا ہے کہ یلی اچھی شہرت کا حامل ادارہ ہے۔ اپنی ابتداء سے یلی پر اپنے یقین سے جڑا ہوا ہے اور دنیا بھر میں اپنی مستقل بین الاقوامیت اور جدت طرازی کی بدولت معروف ہے۔ “دنیا کو صحت بانٹیں”کے خواب کے تحت یلی مصنوعات نے عالمی صارفین کا اعتماد جیتا۔ یلی صارفین سے منسلک حقیقی ادارہ ہے۔”

بلاشبہ چومتھانا تھائی لینڈ میں آئس کریم اور منجمد خوراک کا سب سے بڑا مقامی تقسیم کار ہے۔ یہ 37 سال سے زیادہ کے تجربہ رکھتا ےہ اور اس کی مصنوعات آئس کریم، ڈبل روٹی اور میٹھے جیسے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ یہ تھائی لینڈ کی مقامی مارکیٹ اور 13 غیر ملکی مارکیٹوں میں اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے، اس لیے صارفین اسے بہت عزیز رکھتے ہیں۔ یلی اور چومتھانا کے درمیان معاہدے کے بعد یلی چین اور تھائی لینڈ کے درمیان توازن قائم کرنے والے فوائد کو ترویج دے گا، تزویراتی تحریک کے اثر کا پورا فائدہ اٹھائے گا اور “دنیا کو صحت بانٹیں” کے خواب کو مزید آگے لے جائے گا۔

اقتصادی عالمگیریت کے رحجان تلے چین کے نجی اداروں کے پاس ترقی کے اچھے مواقع ہوں گے۔ چین کی جانب سے عالمگیر تعاون کے منصوبوں کے سلسلے چینی نجی اداروں کے لیے آسان حالات تخلیق کر چکے ہیں کہ وہ “باہر جائیں” اور بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھاغیں۔ یلی نے موقع کا فائدہ اٹھایا، بین الاقوامی صورت گری کو متحرک انداز میں مکمل کیا اور اچھے نتائج حاصل کیے۔ ڈیٹا کے مطابق یلی کی آمدنی کی شرحِ نمو 2008ء سے 2015ء تک بدستور دہرے ہندسے سے زیادہ رہی، اور 2017ء میں 68 ارب یوآن کو عبور کرگئی، جو 12.29 فیصد کی سال بہ سال نمو کے ساتھ صنعت میں پہلے نمبر پر رہی۔خالص اثاثوں کا منافع بہت سے سالوں سے بدستور20٪ سے زائد ہےجو دنیا کی ڈیری صنعت کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔چومتھانا کا حصول یلی کی کارکردگی اور عالمی ڈیری صنعت کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند صورتِ حال کو مزید بہتر بنائے گا۔

چین یو، سینئر ڈیری تجزیہ کار، مانتے ہیں کہ ایشیا میں معروف ڈیری کمپنی کے طور پر یلی غیر ملکی راستوں کو مسلسل پھیلا چکا ہے اور چین کی ڈیری صنعت کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مدد سے بیرونِ ملک جانے اور عالمی صنعتی زنجیر میں اعلیٰ معیار کے وسائل کے بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے رہنمائی دیتا ہے۔ یلی کی بین الاقوامیت عالمی ڈیری صنعت کی ترقی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ یلی کا تزویراتی قدم چین کی ڈیری صنعت کی ترقی کے لیے ایک اہم قوتِ محرکہ ہے اور عالمی ڈیری صنعت کی ترقی کے فروغ کے لیے تحریک دینے والی اہم اور نئی توانائی بھی بنے گی۔

ذریعہ: یِلی گروپ

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=325687

Latest from Blog