‫سینی ہیوی انڈسٹری کا 43.4 بلین آرایم بی کی فروخت کے بعد خالص منافع دوگنا ہوکر 6.7 بلین تک پہنچ گیا اور تاریخ کا پہلا بہترین ششماہی دور ثابت ہوا

چانگشا ، چین ، 9 ستمبر ، 2019 / پی آر نیوز وائر / – 29 اگست کو، سینی ہیوی انڈسٹری نے سال برائے 2019 کی ششماہی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق 2019 کے پہلے ششماہی میں سینی نے 43.386 بلین آر ایم بی کی آپریشنل آمدنی حاصل کی اور اس میں سالانہ 54.27% اضافہ ہوا جبکہ حصص یافتگان سے منسوب خالص منافع 6.748 بلین آر ایم بی رہا جو سالانہ 99.14% فیصد اضافہ ہے یہ سینی کے قیام کے بعد سے اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

بنیادی مسابقت اور فروخت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے

SANY Changsha Industry Park

سینی چانگشا انڈسٹری پارک –

ششماہی رپورٹ کے مطابق ایسکیویٹر کی فروخت کی آمدنی 2019 کے پہلے نصف حصے میں 15.91 بلین آر ایم بی رہی جو سالانہ 42.56% فیصد اضافہ ہے۔ یہ مسلسل نواں سال ہے کہ چینی مارکیٹ میں سینی کے ایسکیویٹر کی فروخت کے اعتبار سے آمدنی پہلے نمبر پر رہی۔

کنکریٹ مشینری کو 12.923 بلین آرایم بی کی فروخت آمدنی حاصل ہوئی یہ سالانہ 51.17% اضافہ ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کے فوائد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کرین مشینری کے مارکیٹ شٸیر میں اضافہ ہوا اور  کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 8.5 بلین آرایم بی تک پہنچی جس میں سالانہ 107.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پائیل مشینری کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 2.964 بلین آر ایم بی رہی جس میں سالانہ 36.87% اضافہ ہوا اوریہ درجہ بندی کے اعتبار سے چین میں پہلے نمبر پر ہے۔ روڈ مشینری کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 1.250 بلین آرایم بی رہی جس میں سالانہ 43.87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ روڈ مشینری کے درمیان پیورز کے مارکیٹ شیئر چین میں پہلے نمبر پر ہیں۔

تاریخ میں عمدہ ترین کارکردگی

اعلی سطح کے آپریشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینی کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی منافع کا کل حجم 32.36% رہا جس میں 2018 کی اسی مدت کے دوران 0.72% اضافہ ہوا جو 2018 کے اسی عرصے کے مقابلے میں خالص فروخت کا حجم 15.99 ، 3.49 فیصد زیادہ ہے۔ حصص یافتگان سے منسوب خالص آمدنی 6.748 بلین آر ایم بی رہی جس میں سالانہ 99.14 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تاریخ میں اسی دورانیے میں سب سے بلند ترین سطح ہے۔

لاگت کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور مدت اخراجات کی شرح 11.8% ہے جس میں 2018 کے اسی عرصے کے دوران 2.63% کی نمایاں کمی ہوئی جو تاریخ کی سب سے کم ترین سطح ہے۔

رپورٹنگ کی مدت کے دوران ، آپریشن کی سرگرمیوں سے سینی کا خالص نقد بہاؤ 7.595 بلین آر ایم بی رہا جس میں سالانہ 22.1٪ اضافہ ہوا ہے اور اس نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا جاتا ہے

سینی ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کے لئے خود کو وقف کرتا ہے اور اس نے خاص طور پر آن لائن مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کر رکھی جس میں سیلز، آر اینڈ ڈی ڈیزائن، سپلائی چین، مینوفیکچرنگ اور آپریشن شامل ہیں۔ پہلے ششماہی میں سینی نے نیا سامان شامل کیے بغیر پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ حاصل کیا۔ اور اس کی فی کس پیداواری قیمت عالمی تعمیراتی مشینری کی صنعت میں سر فہرست ہے۔

اس کے علاوہ ، سینی صارفین کے لئے اپنے سامان کو انٹرنیٹ پر منسلک کرکے صارفین کے لئے قدر پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ حقیقی وقت میں ایندھن کی کھپت، آپریٹنگ ریٹ، محل وقوع اورخدمات کے راستے کا ڈیٹا حاصل کرسکیں۔ سینی مارکیٹنگ کی صلاحیتوں اور فروخت کے بعد خدمات کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے آن لائن فروخت اور خدمات کا جائزہ بھی لیتا ہے-

عالمگیریت کی حکمت عملی کو مزید موثر کرکے بیرون ملک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

2019 کے پہلے ششماہی میں بین الاقوامی فروخت کی آمدنی 7.026 بلین آر ایم بی تک پہنچ گئی ، جو سالانہ 15.34 فیصد اضافہ ہے جس میں مجموعی منافع کے حجم میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سینی کی مشینوں کی برآمد ایک نسبتا تیز رفتار نمو کو برقرار رکھتی ہے جو عالمی ہیوی مشین انڈسٹری سے کہیں زیادہ ہے اور جس سے عالمی منڈی میں اس کے حصص میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ بیشتر بیرون ملک علاقوں جیسے انڈونیشیا، ہندوستان، یورپ اور ریاست ہائے متحدہ میں اس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔

سینی بیرون ملک کی کاروباری ترتیب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اس کی بین الاقوامیت سازی کی حکمت عملی کو مضبوطی سے فروغ دینے کے لئے “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے موقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

مزید یہ کہ، سینی نہ صرف سروس اور مارکیٹ چینلز میں، بلکہ بیرونی منڈیوں میں ڈیلرشپ سسٹم اور سروس پارٹس سسٹم کی تعمیر میں بھی مثبت کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اہم تحقیق اور ترقیاتی ایجادات

2019 میں جون کے آخر تک کل 8,923 پیٹنٹ کی جانب سے درخواستیں دی گئیں تھیں جبکہ 7,289 پیٹنٹ کو اختیارات دیے گئے۔ پیٹنٹ کے لئے درخواستوں اور اختیارات کی تعداد دونوں کے اعتبار سے یہ چینی صنعت میں پہلے نمبر پر ہیں۔

سینی بھی آر اینڈ ڈی جیسے کہ سیمولیشن ٹیکنالوجی کو کھولنے کے لیے وقف ہے اور اس نے متعدد انتہائی مسابقتی اور جدید مصنوعات کی شروعات کی ہے۔ اس کی مثالی نئی مصنوعات میں بنیادی طور پر شامل ہیں:

  1. ایس وائے 415( SY415) ریموٹ کنٹرول کھدائی کرنے والا: ہیوی مشین انڈسٹری میں یہ پہلا موقع ہے جب 5G ٹیکنالوجی ریموٹ کنٹرول کھدائی کرنے والے کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے۔ شنگھائی میں منعقدہ “ورلڈ موبائل مواصلات کانفرنس” میں شریک ہونے پر اسے لوئیانگ میں ایک کھدائی کرنے والے کے ریئل ٹائم ریموٹ کنٹرول کی قدر حاصل ہوئی ہے۔
  2. ایس وائے 155 یو( SY155U) شارٹ ٹیل ہائیڈرولک کھدائی کرنے والا: یہ ماحول دوست انجن کو اپناتا ہے جو EPA Tier 4 Final / EU Stage IV اخراج معیار پر پورا اترتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں گیریشن اور ملٹی فنکشنل سے متعلق معاون پائپ لائن سسٹم کا انتہائی چھوٹا رداس شامل ہے جو شہری میونسپل انجینئرنگ، سڑک کی بحالی، پہاڑی جنگل کی سڑک وغیرہ کے لیے موزوں ہے۔
  3. SAC1300T آل ٹیرین کرین: 73 ملی میٹر انڈر سائز کی دوربین کے اہم حصے کے 7 حصوں کے ساتھ ، یہ 100 ٹن کی مکمل کوریج حاصل کرسکتا ہے۔ مختلف تعمیراتی مقامات کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس میں 5 پل مکمل گراؤنڈ چیسیس اور ایچ شکل والی ٹانگیں شامل کی گئیں ہیں۔
  4. بغیر پائلٹ سڑک کی تعمیر کرنے والا مشین گروپ: بغیر پائلٹ ٹائر رولر، بغیر پائلٹ ڈبل ڈرم رولر اور بغیر پائلٹ پیور کے لئے آزادانہ طور پر تیار کردہ آن لائن کنٹرول سسٹم۔ موبائل بغیر پائلٹ کنٹرول سنٹر سے لیس، یہ مختلف اقسام کے آلات اور متعدد سامانوں میں ذہین تعمیراتی رابطے کا احساس پیدا کرسکتا ہے اور یہ صنعت میں پہلی جدت بھی ہے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190909/2573501-1

Latest from Blog