روٹری قائدین کے ایک بین الاقوامی وفد کا پولیو کےخاتمہ میں تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان،وزیرصحت ظفر مرزااور دیگر پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کا محور ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ازسرنو کوششیں رہیں

اسلام آباد، 6 فروری 2020 /پی آرنیوزوائر/ –دنیا بھر سے روٹری انٹرنیشنل کے قائدین کا ایک وفدرواں ہفتےپاکستان کے حکومتی ارکان سےملاقات کے لیے پاکستان تشریف لایا۔اور حکومتی قیادت بشمول وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے پولیو کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنزسینٹر کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر سے ملاقاتیں کیں۔

روٹری انٹرنیشنل کے وفدمیں روٹری انٹرنیشنل کے صدر2020-21 ہولگر ناک ،روٹری فاوٗنڈیشن کےٹرسٹی صدر 2020-21 کے آر روی رویندرن اور روٹری کے انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے صدر مائکل کے میک گورن شامل تھے۔اس گروپ کے ہمراہ روٹری فاوٗنڈیشن کے متوقع ٹرسٹی عزیز میمن بھی تھے،جوکہ روٹری کے پاکستان پولیو پلس پروگرام کی جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_tojwm134/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

حکومتی قیادت نے روٹری کے انسدادپولیو مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے اور پاکستان اورپولیوسے متاثرہ دوسرےممالک کو اہم مالی امداد دینےپر روٹری کی خدمات کو سراہا۔روٹری کے ممبران نے 2.1ملین ڈالرزسےزائدانسداد پولیو مہم پر لگائے ہیں اور رضاکارانہ طور پرلاتعداد گھنٹوں پر محیط وقت صرف کیا۔

عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ کی مہم کی ابتدا کا سہرا جس کے سرہے، روٹری وہ تنظیم ہے ۔جب روٹری نے 1988میں گلوبل پولیو ایراڈیکیشن انیشییٹیو(جی پی ای آئی)کو قائم کیا تواس وقت دنیا بھر میں سالانہ پولیو کے 350,000کے کیسزتھے۔آج روٹری ،اس کے حصہ داروں اور عالمی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے پولیو کے کیس99.9فیصد تک کم ہوگئے ہیں۔

رواں ہفتے کی ملاقاتوں میں ،وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں میں درپیش حالیہ مشکلات کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیحات میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ہے۔حکومت پاکستان نے اس سے پہلے مسلسل موثر اقدامات کرکے پولیوویکسین پروگرامکو منظم کیااور اس کے لیے ضروری وسائل فراہم کیےتاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائےکہ پاکستان میں دوبارہ پولیو کے پھیلاؤکو ررکا جاسکے۔جنرل باجوہ نے روٹری کے وفد کو افواج اور سول اداروں کے مستحکم امداد اور معاونت کایقین دلایا تاکہ پاکستان کی ہر برادری کے ہر بچے تک پولیوویکسین کی رسائی یقینی بنائی جاسکے۔

پاکستا ن کے وزیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بہتری کے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پچھلی قومی انسداد پولیو مہم میں تقریباَ40ملین بچوںکو پولیو کے قطرے پلائےگئے۔

جناب ہولگر ناک نے حکومت پاکستان کے انسداد پولیو کے اقدامات اوراپنے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا “ہم شکرگزارہیں کہ پاکستان کی اعلی قیادت کےسا تھ ملاقات کا موقع ملا اوران سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے تجدیدی کوششیں کررہاہےتاکہ اس بیماری کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو پائے۔ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کی مدد سے پاکستان یہ کر گزرےگا۔”

جناب کے آر روی رویندرن نے بھی یہ کہتے ہوئے اتفاق کیا، “انسداد پولیو ایک ایسا بڑا مقصد ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ معاشرےکے تمام عناصرباہم مل جائیں اورہم اپنے اس حتمی مقصد کے لیے کام کریں کہ کبھی بھی کوئی بچہ پولیو کی وجہ سے معذور نہ ہو۔”

اپنے اس دورے میں،روٹری کے وفد نے روٹری پاکستان کے مقامی قائدین سے ملاقاتیں کیں ،یہاں پر روٹری کے 230سے زائد کلب اور تقریباَ3400روٹری ممبران ہیں۔انھوں نے جی پی ای آئی کے کچھ بڑے معاونین سے بات چیت کی،اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا ،جہاں پر ایک ہائی ٹیکنالوجی ڈیٹا کلیکشن سسٹم کے ذریعے پولیو مہم کے عمل کی نگرانی کی جاتی ہے۔

اگرچہ صرف افغانستان اور پاکستان ہی میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ،لیکن اس کے ساتھ عالمی سطح پر بھی پولیو کے خاتمے میں درپیش مسائل ،جیسے کہ بچوں تک رسائی میں دشواری کاسامنا جس کے ساتھ غیر محفوظ اور کشیدہ حالات اور خراب نظام صحت سب سے زیادہ مشکل ثابت ہوئے ہیں۔ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور یہ یقینی بنانے میں کہ کہ پرووگرام چلتا رہے،عالمی حکومتوں اور معاونیں کی معاونت اور امداد ناگزیر ہیں۔

کوئی بھی فرد پولیو کے خاتمے کی اس لڑائی میں شریک ہو سکتا ہے اور اپنی امدادBill & Milenda Gates Foundation کے ذریعے

Rotary matched 2-to-1 کو دے سکتاہے۔مزید معلومات کے لیے endpolio.org پر جائیے اور امداد دیجیئے۔

روٹری کے بارے میں:

روٹری عالمی سطح پر رضاکارقیادتوں کومجتمع کرتاہے جن کا مقصد دنیا بھر میں انسانی آزمائشوں سے نمٹنا ہے۔ہم دنیا کے تقریباَہر ملک میں موجود35,000سے زائد روٹری کلب کے 1.2ملین افراد کو باہم ملاتے ہیں۔یہ افراد برادریوں میں لوگوں کی مدد سے لے کر پولیو کے خاتمے تک خدمات دیتے ہیں تاکہ پولیو سے پاک ایک دنیا ہو اور اس طرح کہ لوگ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے اور روٹری کے پولیو کے خاتمے کے لیے اس کے کوششوں کے بارے میں جاننے کے لیےRotary.org اور endpolio.org پر جائیے۔

تصویر : https://mma.prnewswire.com/media/1087114/Holger_Knaack_and_Imran_Khan.jpg

Latest from Blog