ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے باوجود کاروباری معمولات بحال ہونے لگے

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /–جیسے جیسے چین کوررونا کے مہلک وائرس پر قابو پا رہاہے ویسے ہی اس کی صنعتیں اپنے کاروباری معمولات پر واپس آنے لگی ہیں۔ملک کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ژیان کو کہ ایک اہم سائنسی ریسرچ،تیلیمی اور صنعتی مرکز ہے،اس نے حال ہی میں کچھ اقدامات متعارف کیے ہیں تاکہ کاروباری تنظیموں کو ان مشکل حالات سے نکالا جائے اور ان کی صنعتی پیداوار کو دوبارہ سے شروع کیا جائے،یہ اقدامات حکومتی سہولیات کو بڑھانا ،سوشل سیکیورٹی کی فیس ادا کرنے میں تاخیر کی سہولت اور روزگار کے مواقع کو مراعات اور اضافی معاوضہ کے ذریعے مزید مضبوط کرنا ہے۔

ژیان بیورو آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق ،19فروری تک 400سے زائد کمپنیوں نے ژیان میں دوبارہ سے کام کا آغاز کردیاہے۔اعدادوشمار کے مطابق34بڑی صنعتی کمپنیوں نے دوبارہ سے کام شروع کر کے پیداوار شروع کردی ہے ،یہ ان 45بڑی کمپنیوں کا 75.6%ہے۔پیداواری صلاحیت بھی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں کیونکہ ایسی 9بڑی کمپنیاں جن کی پیداوار اور فروخت کا تخمینہ RMB10بلین سے زیادہ ہے،انھوں نے اپنی ساری یا تھوڑی پیداوار شروع کردی ہے۔ان کمپنیوں میں شانگزی آٹو موبائل ہولڈنگز لمیٹیڈ ،سام سنگ (چین)سیمی کنڈکٹر کمپنی لمیٹیڈ شامل ہیں۔

10فروری کے دن شانگزی فاسٹ آٹو ڈرائیو گروپ کمپنی لمیٹیڈ کے ژیان میں موجود ہیڈکوارٹر نے دوبارہ سے کام شروع کردیا۔کمپنی نے وبائی بیماری سے حفاظت کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اپنی کئی پروڈکشن لائنز شروع کردیں ہیں،جیسے کہ گیئر پراسسنگ لائن تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کو پوراکیا جاسکے۔فروری کی 14تاریخ کو شانگزی آٹو موبائل ہولڈنگز نے بھی اپنی پیداوار کا دوبارہ آغاز اس کے 2000سے زائد ملازمین کے کام پر واپس آنے اور ایک پروڈکشن لائن کے دوبارہ بحال ہونے سے کیا۔ہواوے ژیان ریسرچانسٹیٹیوٹ کے 12,000سے زائد ملازمین اپنے کام پر واپس آئے ہیں ۔مائیکرون سیمی کنڈکٹر(ژیان)کمپنی لمیٹیڈ نے اپنی پیداواری صلاحیت کو 80%تک بحال کردیاہے۔

ژیان انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ لوجسٹک پارک،چین کی اندرون ملک سب سے بڑی بندرگاہ نے ایک نہ روکنے والی سہولت مہیا کی ہے ۔اس سہولت کی رو سے ٹرکوں کو روکنے کی ضرورت نہیں ہوگی،ڈرائیوروں کو کاک پٹ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو اسٹیشن کے باہر انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔وبائی بیماریوں کے عدم پھیلاوٗ کے لیے سخت تدابیر اختیار کی گئیں ہیں ،جیسےکہ جراثیم کش دوائیں اور ان جراثیم کو مزید پھیلنے سے روکنا،درجہ حرارت کی جانچ اور رجسٹریشن۔یہ ساری تدابیر چین-یورپ کے چانگان مال بردار ریل گاڑی کو آسانی سے چلنے میں مدد کریں گی۔چین اور یورپ کے مابین چلنے والی مال بردار ریل چانگان نے جنوری میں 200ٹرپ لگائے جو کہ گزشتہ سال کے اسی دور سے 2.4گنا زیادہ ہے۔وائرس کے پھیلاوٗ سے متاثر ہوکر چانگان انٹرنیشنل فریٹ ٹرین نے اپنے کام سست کردیاہے لیکن اسے کے باوجود یہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹرپ لگاتی ہے۔

جیسے جیسے کمپنیا ں اپنا کام دوبارہ شروع کررہی ہیں ویسےہی لوگوں کی نقل و حمل بڑھ رہی ہے۔اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ژیان کی حکومت کام پر دوبارہ واپس آنے والی کمپنیوں کو ون آن ون کی خدمات دے رہی ہے،جس میں ابھیں احتیاطی تدابیر کو لاگو کرنے اور عدم پھیلاوٗ میں مدد دی جائے گی جیسے کہ قرنطینہ اورجانچ پڑتال،نیوکلک ایسڈ کی جانچ پڑتال اور ما حولیاتی آلودگی کو روکنا شامل ہیں۔اسی دوران حکومت کا عزم ہے کہ ان کمپنیوں کے ساتھ پوری مدد کرے گی جنھیں افرادی قوت،آمدورفت ،کھانے پینے اور رہائش کے مسائل کا سامنا ہے۔ژیان کی حکومت نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جس کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو دوبارہ کام شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ان اقدامات میں کرایہ کم کرنا یا اس سے چھوٹ دینا،سود پر امداد کی فراہمی اور مارکیٹ میں کمپنیوں کو جگہ بنانے میں مدد دینا شامل ہیں۔

ژیان مرکزی سطح پر 200ملین یوآن کا ایک خصوصی فنڈ جاری کرے گا جس کے ذریعے مقامی کمپنیوں کو روزگار میں معاونت دی جائے گی اور 1ملین یوآن کا ایک اور فنڈ مقامی کمپنیوں کو ملازمین کی ٹریننگ میں مدد دینے کے لیے جاری کیا جائے گا۔ژیان کی ان کمپنیوں کو خاص امداد دے گا جو اپنے ملازمین کو اپنے خرچے پر بک شدہ گاڑیوں اور ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کرے گا،اور ان افراد کو ٹراسپورٹ کے لیے امداد دے گا جو اپنی مرضی سے اپنے کام پر آرہے ہیں ،اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کے لیے سارا خرچہ دیا جائے گا۔

ذریعہ : ژیان بیورو آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

Latest from Blog