‫۲۰۲۱ ایس سی او انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کا جیاؤژو، چنگ ڈاو میں آغاز ہوگیا

چنگ ڈاؤ چائنا ، 26 اپریل 2021 /پی آر نیوز وائر — مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلق 2021 ایس سی او انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو اینڈ ایس سی او چنگ ڈاؤ فورم کا 26 اپریل کو فینگیاآن اسپورٹ سینٹر ، جیاؤژو ، چنگ ڈاؤ میں افتتاح کیا گیا۔ اس تعاون پر تبادلہ خیال کرنے اور باہمی ترقی کے حصول کے لئے ۳۰ ممالک کے سفیروں سمیت اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہوئےمہمانوں کی میزبانی کی گئی۔

https://mma.prnewswire.com/media/1496640/SCO_Forum_2021.jpg

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چین کونسل کے وائس چیئرمین اور چین سے ایس سی او بزنس کونسل نیشنل برانچ کے چیئرمین ژانگ شاوگانگ اور چین میں جمہوریہ تاجکستان کی سفیر سیدزودا زوہیر اوزود نے افتتاحی تقریب میں تقریریں کیں۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کسٹمز میں محکمہ شماریات و تجزیہ کے ترجمان اور ڈائریکٹر لی کویوین نے چین ایس سی او کے اراکین کا تجارتی اشاریہ جاری کیا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتے ہوئے مضبوط تجارتی تعلقات کے بعد چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کی درآمدات اور برآمدات 2001 میں 17.14 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2020 میں 244.85 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں ہیں جن کی اوسط سالانہ نمو 15 فیصد رہی۔

تقریب میں 17 ممالک کے چار جڑواں شہروں اور 19 جڑواں  پارکوں کے نمائندوں نے چنگ ڈاو اور چائنا شنگھائی تعاون تنظیم مظاہرے زون برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون زون کے حکام کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے اور تجارت اور لاجسٹکس، نئی توانائی، اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، ثقافت و سیاحت اور بائیو میڈیسن جیسے شعبوں میں مجموعی طور پر آر ایم بی 66.8 ارب کی سرمایہ کاری کے ساتھ 20 منصوبوں میں تعاون شروع کرنے کے لئے سائٹ یا آن لائن مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

https://mma.prnewswire.com/media/1245709/Qingdao_Logo.jpg

سی پی سی چنگ ڈاو کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن، سی پی سی جیاؤژو کمیٹی کے سکریٹری اور سی پی سی ورکنگ کمیٹی کے سکریٹری اور نمائشی زون کی انتظامی کمیٹی کے ڈائریکٹر لیو جیانجن نے مہمانوں کو نمائشی زون کا تعارف کرایا۔

چین میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر گبات کوشیبائیف، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور کئی دیگر مہمانوں نے کلیدی تقریریں کیں جس میں “دو طرفہ اور کثیر الجہتی مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے اور نئے بین الاقوامی حالات میں اعلیٰ سطح کے افتتاح کو فروغ دینے” کے حوالے پر روشنی ڈالی گئی۔

نمائشی زون کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژیانگ ژیکیانگ نے مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے “چنگ ڈاو انیشی ایٹو” کا اعلان کیا۔

اس اقدام میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین نے شنگھائی تعاون کے قیام کے بعد تبادلے کو مضبوط بنانے، تعاون کو گہرا کرنے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقتصادی ترقی اور ثقافتی امتزاج کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس میں جغرافیائی کوریج اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ایس سی او سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دے کر، بین الاقوامی لاجسٹکس کے لئے زیادہ سے زیادہ بہتر ذرائع فراہم کرکے اور سرمایہ کاری اور تجارتی سہولت کو تیز کرکے اپنے اراکین کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے۔

اس اقدام میں مزید کہا گیا ہے کہ نمائشی زون نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے ایک نیا در کھول دیا ہے اور یہ ایکسپو تعاون کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم اور کلیدی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد مہمانوں نے نمائشی زون میں مختلف ممالک کے پویلین  کا دورہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب اور شنگھائی تعاون تنظیم چنگ ڈاو فورم کے علاوہ تین روزہ ایکسپو میں پروجیکٹ میلے کے ساتھ ایس سی او کے اراکین کی تشہیر بھی شامل ہوگی۔

فوٹو:https://mma.prnewswire.com/media/1496640/SCO_Forum_2021.jpg

لوگو:https://mma.prnewswire.com/media/1245709/Qingdao_Logo.jpg

رابطہ کریں: زہو یی لنگ
ٹیلی فون:
86-532-85911619+
ویب سائٹ:  http://www.qingdaochina.org

فیس بک:  https://www.facebook.com/qingdaocity
ٹوئیٹر:  https://twitter.com/loveqingdao

Latest from Blog