کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی

کرا چی(پی پی آ ئی)کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، کیوں کہ سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی ہے۔صوبائی کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی ہے، اور سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن بار بار ملتوی کرنے پر برہم ہوگئی تھی۔

Next Post

ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفترخارجہ مقرر

Fri Nov 11 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفترخارجہ مقرر کردی گئیں۔ذرائع کے مطا بق ممتاز زہرہ بلوچ کو ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا ہے، اس سے قبل یہ ذمہ داری عاصم افتخار سر انجام دے رہے تھے۔ممتاز زہرہ بلوچ اس سے قبل دفترخارجہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایشیا پیسیفک تعینات […]