لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر عابدزبیری کی قیادت میں وفدسے ملاقا ت، وفد میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جہانگیر جھوجہ،سابق صدر لاہوربار ارشد جہانگیر جھوجہ،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بارمحمد آصف چیمہ،میاں محمد منیر اورمیاں اسد منیر شامل تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وکلا برادری نے ہمیشہ جمہوریت اورآئین کی بالا دستی کیلئے ہراول دستے کاکردارادا کیا ہے،قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلا برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشر ے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان کو آگے لے کر جانا تو قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانی ہو گی۔عام آدمی کو انصاف دلانے کیلئے وکلابرادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔عابد زبیری کے سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔
Next Post
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ مو سمیات
Wed Nov 16 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواکے بیشتر […]
