ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ مو سمیات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ چترال اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، میاں چنوں، بہاولپور اور ملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Latest from Blog