اسلام آباد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے سے متعلق نئی درخواست دائر کردی، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے اور فریقین کو ممکنہ طور پر جلسے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کو روکنے کا بھی حکم دے۔
Next Post
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر اظہار اطمینان
Tue Nov 22 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا،الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انتخابی منصوبہ بندی کے مطابق تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی […]
