خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور(پی پی آ ئی) موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔