بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے پی حکومت بھتہ خوری روکنے میں ناکام، تاجروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

پشاور(پی پی آ ئی) پشاور میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہو کر پی ٹی آئی کے تاجروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔پشاور میں بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بموں سے حملوں پر تاجر شدید پریشان ہیں جس کے باعث انصاف ٹریڈرز ونگ کے تاجروں نے عمران خان کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔پی ٹی آئی کے تاجروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔تاجروں نے خط میں کہا ہے کہ پشاور میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہو گئی ہے، صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں پر پریشان ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں گلبہار میں کسٹم افسرکو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا، تاجر رہنما کے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا تھا، صورتحال درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔پی ٹی آئی کے تاجر ونگ نے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔