پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد رات کے وقت کیسے جمع ہو گئی، پی ٹی آئی قیادت پریشان

لاہور(پی پی آ ئی)ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک اعتماد جمع کرادی ہے، تاہم یہ تحریک 19 دسمبر رات 9 بجکر 43 پر جمع ہوئی، جب کہ اسمبلی کا اجلاس شام سوا 7 بجے ختم ہوگیا تھا، اس صورتحال میں تحریک انصاف کی قیادت پریشان اور تذبذب کا شکار ہورہی ہے۔پی ٹی آئی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد رات کے وقت کیسے جمع ہو گئی، اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کس کے کہنے پر سیکریٹریٹ میں بیٹھے رہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین اتحادیوں سے جواب کے متلاشی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ اسمبلی کا اجلاس پیر کی رات سوا 7 ختم ہو گیا تھا جبکہ تحریک عدم اعتماد 9 بج کر 43 منٹ پر جمع ہوئی، اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد کیسے جمع ہوگئی۔ سیکرٹری اسمبلی 3 گھنٹے تک دفتر میں آخر کیوں موجود رہے، اور اگر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تو س سے اسپیکر چمبرکو کیوں لاعلم رکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے اسمبلی سیکرٹریٹ سے وضاحت مانگنے کی ہدایت کی ہے۔