اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیہ کورنگی کا عملہ عوامی شکایات کا جلد خاتمہ کرے تاکہ عوام کو ریلیف ملے: ایڈمنسٹریٹرمحمد شریف خان

کراچی (پی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام محکموں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر مل جل کر حل کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ محکمہ سینیٹیشن بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ضلع کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور نادرا آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ بعض علاقوں سے انہیں سیوریج کے حوالے سے مسلسل عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں اور یہ شکایات سب ایسی ہیں کہ جن کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اسی ہی طرح کچھ علاقوں میں محکمہ سینیٹیشن کے حوالے سے بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے میری دونوں محکموں کے متعلقہ ذمہ داروں کو سختی ہدایات ہیں کہ ان عوامی شکایات کا جلداز جلد خاتمہ کریں تاکہ عوام کی پریشانیاں ختم ہوں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرو ں گا۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹرکورنگی محمد شریف خان عوامی شکایات کا ازالہ کرنے نادرا آفس لانڈھی پہنچ گئے۔ لانڈھی میں واقع اسکول میں پہنچے تھے کہ انہیں سامنے نادرا آفس میں موجود عوام نے گھیر کر نادرا آفس کے عملے کی جانب سے انکے ساتھ اختیار کئے جانے والے ہتک آمیز رویے سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹرکورنگی محمد شریف خان نے نادرا آفس میں جاکر انکے متعلقہ ذمہ داران سے ملاقات کی اور انکو کہا وہ عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ترک کریں اور ان کے مسائل احسن طریقے سے انجام دیا کریں