پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کیلئے سکیورٹی اخراجات کی مد میں اضافی حصّے کا مطالبہ

کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کابینہ نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ سے سکیورٹی اخراجات کی مد میں ایک فیصد حصہ دینے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا نصف رقبہ پر محیط صوبہ ہے جس کے طویل بارڈر دو ممالک سے ملتے ہیں، بلوچستان غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ملک بھر کی سیکیورٹی میں فرنٹ لائن صوبے کی ذمہ داری ادا کر رہاہے اور سکیورٹی کی مد 40 سے 50 ارب خرچ کرتا ہے جبکہ انٹرنل سکیورٹی الاؤنس کی مد میں بھی خطیر رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ ہمارے پاس ترقیاتی مد میں صرف 60 سے 70 ارب روپے دستیاب ہوتے ہیں اور اتنے کم بجٹ میں تو کوئٹہ کی ترقی بھی ممکن نہیں تو ملک کے نصف رقبے پر محیط صوبے کے دوردراز اور پسماندہ اضلاع کی ترقی کیسے ممکن ہو گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جس طرح خیبرپختونخوا کو این ایف سی سے سکیورٹی کی مد میں شیئر ملتا ہے وہ بلوچستان کو بھی ملنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’وزیراعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا جائے گا اور ہم اپنا کیس مشترکہ مفادات کونسل میں بھی پیش کریں گے امید ہے کہ وزیراعظم اور برادر صوبے ہمارے موقف کو تسلیم کریں گے۔