اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی جماعتیں عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر عوام جاگ چکے:علامہ عبدالخاق آفریدی

مشاورت کے بغیرتجارتی مراکز جلد بند کرنے کا فیصلہ مسترد،حکومت دفاتر سے اے سی، اضافی لائٹیں ہٹائے
عمران سلفی، امیر عبداللہ فاروقی، اویس مدنی، اورمولانا مرتظی رحمانی کا پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب
کراچی (پی پی آئی) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صوبائی صدر شبان غربا اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ عبدالخاق آفریدی، عمران احمد سلفی، مولانا امیر عبداللہ فاروقی اویس مدنی، حافظ فیصل شاہ، قاری عتیق الر حمن سلفی اورمولانا مرتظی رحمانی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کو اپنا کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ گذشتہ روز ادرہ ترجمان الحدیث میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع علما نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جتنی بھی حکومیتیں اور نظام آئے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں کرپشن، دہشت گردی اور ناانصافی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور غربت بے انتہا بڑھ چکی ہے۔ مہنگائی نے عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے اور بار بار اقتدار میں آکر ملک کو مصائب کا شکار کرنے والی سیاسی جماعتیں عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر اب عوام جاگ چکے ہیں اور عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے۔ قوم کرپٹ ٹولے اور مافیا کو کسی طور برادشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔علامہ عبدالخاق آفریدی نے کہا کہ حکومت کا مشاورت کے بغیر توانائی بچت کا تجارتی مراکز کو جلد بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں حکومت بتائے وہ اپنے تمام دفاتر سے اے سی ہٹارہی ہے اضافی لائٹیں ہٹا دیں اپنے گھروں سے بجلی بچت شروع کریں اور تمام وزرا اپنے بھریہوئے بجلی کے بل عوام سے شیر کریں تاکہ عوام یہ سمجھیں کہ ہمارے حکمرانوں نے بھی قربانی دینیکا فیصلہ کیا ہے تو عوام دینگے علما نے کہا پورے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے کراچی میں بلدیاتی الیکش لازمی پندرہ تاریخ کو کرائے جائیں ورنہ سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا