عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ تعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے دوران انسپیکشن تحائف لینے پر پابندی لگا دی

کراچی (پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز نے شہر بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ اسکول انسپیکشن کے دوران وہ کسی سے بھی تحفے وصول نہیں کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز فرناز ریاض کے مطابق اسکولز انسپیکشن کے دوران ڈی ای اوز اجرک، ٹوپی، کیک، کھانا اور دیگر چیزیں اب وصول نہیں کر سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ اقدام محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے دوروں کے موقع پر تحائف وصول کرنے کے پیشگی زبانی احکامات کے بعد اٹھایا گیا ہے، تحائف کی خریداری پر محکمہ تعلیم کی خطیر رقم خرچ ہوتی تھی۔