شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

شہباز شریف آج جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد کے ساتھ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، شیری رحمان، اسحاق ڈار اور احسن اقبال موجود، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی فہد حسین، طارق باجوہ اور طارق فاطمی بھی حکومتی وفد میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر اعظم کی کانفرنس سے قبل جنیوا میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔