کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی بیساکھیوں پر آئی اور اب بیسا کھیا ں نکل گئی ہیں میئر کا حق ہمارا ہے، دیگر جماعتوں سے بات کریں گے:مرادعلی شاہ

کرا چی(پی پی آ ئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کا میئر کا حق ہمارا ہے، تاہم اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی، جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے تھے، ہم نے تو ہر وقت کہا کہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، ان الیکشن سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو پورے سندھ نے مسترد کردیا ہے۔ تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سال 2018میں زندگی کا ایک ہی الیکشن لڑا۔ پی ٹی آئی ایم این ایز تو شام کو گھر جا کر سو گئے تھے، ایم این ایز کو صبح پتا چلا جیت گئے ہیں۔ پی ٹی آئی بیساکھیوں پر آئی اور اب بیسا کھیا ں نکل گئی ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق کوشش ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں، جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جماعت اسلامی کے کراچی امیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ حافظ نعیم نے نتائج کی تاخیر پر اعتراض کیا، میں یہ واضح کروں کہ حافظ نعیم کو فون کر کے کہا تھا کہ نتائج ہمیں بھی نہیں مل رہے، میئر کا حق ہمارا ہے، دیگر جماعتوں سے بات کریں گے۔