کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی بلدیہ کے 3 جنرل کونسلرز نے ہائی کورٹ میں نتائج چیلنج کر دیے

کراچی (پی پی آئی) شہر قائد سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج چیلنج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، کراچی کے علاقے بلدیہ سے 3 جنرل کونسلر امیدواروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہے،پی پی آئی کے مطابق ان امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔میر محمد رفیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساجد الرحمان نے یو سی 2 وارڈ ایک کیماڑی سے الیکشن لڑا، ساجد الرحمان نے 245 جب کہ عبدالرؤف نے 202 ووٹ لیے، لیکن آر او نے نتائج تبدیل کر کے پی پی امیدوار کو جتوا دیا۔وکیل کے مطابق جماعت اسلامی کے شیر علی نے وارڈ 4 یو سی ٹو، بلدیہ ٹاؤن سے الیکشن لڑا، سید شیر نے 107، جب کہ پی پی امیدوار وزیر محمد نے 102 ووٹ لیے، لیکن یہ نتیجہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق یو سی 2 وارڈ نمبر 2 اتحاد ٹاؤن سے نعمت خان نے الیکشن لڑا، اور انھوں نے 443 ووٹ لیے، نعمت خان کے مقابلے میں پی پی کے شمیر احمد نے 377 ووٹ لیے، لیکن یہ نتیجہ بھی تبدیل کر دیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ سے تینوں درخواستیں آج سننے کی استدعا کی گئی ہے، جسسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے درخواست پر کہا کہ ہمارا بینچ سروس کیسز دیکھ رہا ہے، اس لیے متعلقہ بینچ سے رجوع کیا جائے۔