کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے سے تعلقات بڑھیں گے: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ تجارتی، معاشی، کاروباری تعلقات میں اضافے کا باعث ہوگا، پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی،تعلیم،صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران طاہر جاوید نے مختصر مدت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلیٰ کے مثالی اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے 5 سال کے کام 5 ماہ میں کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ معاہدہ پنجاب اور کیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں۔