مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئیر صحافی نیاز الدین خان انتقال کرگئے

کراچی (پی پی آئی) قائد اعظم رائٹرز گلڈ پاکستان کے بانی رکن،روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ نوائے وقت کراچی کے ادبی صفحات کے سابق انچارج نیاز الدین خان انتقال کرگئے۔پی پی آئی کے مطابق نیاز الدین خان اعلیٰ علمی و ادبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ صفورا خیری کے شریکِ حیات تھے۔ صفورا خیری روزنامہ جنگ، نوائے وقت، حریت، بیوٹی البم اور 1906سے مسلسل شائع ہونے والے پاکستان کے قدیم ترین رسالے ماہنامہ عصمت کراچی کی مدیرہ اور محکمہ اطلاعات سندھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ نیاز الدین خان، محترم جسٹس (ر) حاذق الخیری کے بہنوئی تھے۔