عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دالوں کی قیمتوں میں 25 روپے فی کلو تک کمی

قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے، چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
کراچی(پی پی آ ئی) بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ کراچی کی دونوں بندرگاہوں میں پھنسے ہزاروں کنٹینرز ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی احکامات کی روشنی میں اشیائے خور و نوش اور عام ضروریات کی چیزوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔چند روز کے دوران بندرگاہوں پر موجود اجناس سے بھرے 2400 کنٹینرز ریلیز کردیئے گئے ہیں جس کے اثرات ملک بھر کی ہول سیل مارکیٹوں پر پڑا ہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کنٹینرز پھنسنے کی وجہ سے ناجائز منافع خوری شروع ہوئی تاہم کنٹینرز ریلیز ہونے سے مارکیٹ میں سٹے باز بیوپاریوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں دالوں اور دیگر اجناس کی قلت ختم اور سپلائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف دالوں کی قیمتیں 25 روپے فی کلو گرام تک کم ہوگئی ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اثر آئندہ چند روز میں ریٹیل کی دکانوں پر بھی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد دالوں کی قیمتیں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔