سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف شاعر، ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

لاہور (پی پی آئی) معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ و کالم نگار امجد اسلام امجد 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔اہل خا نہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے، وہ کچھ عرصہ نیشنل سنٹر سے وابستہ رہے جبکہ چلڈرن لائبریری کمپلکس، لاہور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔امجد اسلام قومی ایوارڈ ”پرائڈ آف پرفارمنس“ اور ”ستارہ امتیاز“ کے علاوہ پانچ مرتبہ ٹیلی وڑن کے بہترین رائٹر، 16 مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔