سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنگوں میں بھی ملکی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے: حماد اظہر

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے،، اسحاق ڈار نے جو امپورٹ بند کی ابھی تو اس کے بھی اثرات آنے ہیں، ہر چیز انہوں نے عوام کی پہنچ سے دور کردی اور ان کے فلسفے سنیں۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جب پٹرول عالمی منڈی میں 113 ڈالر پر تھا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، آج عالمی منڈی میں پٹرول 80 ڈالر پر ہے اور پاکستان میں 272 روپے قیمت ہو گئی، 9 ماہ اور خاص طور پر 30 دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے قدر کھو بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی غلط پالیسیاں ہیں، پہلے مفتاح اسماعیل پھر اسحاق ڈار نے معاشی بحران کی بنیاد رکھی، یہ لوگ عوام میں سے منتخب نہیں ہوئے اس لیے ان کو عوام کی کیا فکر، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت 4 روپے بڑھانی تھی تو کابینہ میں ایک گھنٹہ بحث ہوئی، یہ ایک جھٹکے میں 20،30 روپے بڑھا دیتے ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معیشت چل نہیں رہی اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے، ان کا ردعمل یہ ہے کہ اعظم سواتی، شوکت ترین اور عمران خان کو گرفتار کرلو آڈیو نکال لو، ویڈیو نکال لو، ان کو نہ سیاست کی سمجھ ہے نہ معیشت اور نہ تاریخ کا علم ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے کیا گیا کہ انہوں نے ڈالر انڈیکس معاہدے کیے تھے۔