خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی3 کروڑ کی آبادی کیلئے صرف 4 اسنارکلز، 2 ناکارہ

55 فائر ٹینڈرز میں سے 40 فنکشنل،30 میں سے 29 فائر اسٹیشن فعال

فائر فائٹرز 34 ماہ کے رسک الاؤنس سے محروم،محکمہ وسائل کی کمی کا شکار

کراچی (پی پی آئی)سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں، تاہم آگ سے بچانے والا فائر بریگیڈ کا محکمہ شدید مالی بحران اور وسائل کی کمی کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کا جان و مال داؤ پر ہے۔فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے لیے پانی کا اپنا کوئی بندوبست نہیں، 3 کروڑ کی آبادی کے لیے موجود صرف 4 چار اسنارکلز میں سے بھی دو ناکارہ ہیں۔شہر میں موجود کل 55 فائر ٹینڈرز میں سے 40 کام کر رہے ہیں جبکہ 30 میں سے 29 فائر اسٹیشنز فعال ہیں، ان میں سے بھی بعض رات کو بند ہوتے ہیں، اکثر فائر اسٹیشن میں صرف ایک آگ بجھانے والا فائر ٹینڈر دستیاب ہے۔اتنے بڑے شہر میں 800 فائر فائٹرز 200 کی تعداد میں دیگر عملہ محکمے کا حصہ ہے۔فائر بریگیڈ کے محکمے کو گاڑیوں کی مرمت کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ مرمتی کام کے لیے سالانہ 2 کروڑ روپے بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔فائر فائٹرز بھی 34 ماہ کے فائر رسک الاؤنس سے محروم ہیں۔