سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں بڑھتے ہندوتوا نظام کے خلاف جنتر منتر نئی دہلی پر کل احتجاج کیا جائے گا مقبوضہ کشمیر کی کشمیری تنظیموں نے بھی نفرت اور تقسیم کے خلاف احتجاج کی حمایت کر دی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی کشمیری تنظیموں نے بھی بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت موجودہ ہندوتوا نظام کے تحت بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی، نفرت اور تقسیم کے خلاف جنتر منتر نئی دہلی پر بدھ کو کئے جانے والے احتجاج کی حمایت کر دی ہے۔یہ احتجاج متعدد کسان اور مزدور یونینوں کی جانب سے بدھ کو کیا جائے گاکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مہنگائی اور بھاری ٹیکسوں کے نیچے کچلا جا رہا ہے۔احتجاج کا مقصد بی جے پی حکومت کو اس کے وہ وعدے یاد دلانا ہے جو اس نے غریبوں کے ساتھ کیے تھے۔سی پی آئی-ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ ہم ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے اور بی جے پی حکومت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے 5اپریل کو دہلی جائیں گے