جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف علی زرداری کاسندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ

کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کے لئے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔ذرا ئع کے مطابق سا بق صدرآصف علی زرداری سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، آصف زرداری نے کہا کہ سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔