سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو حق ہے اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر نامزد ملزم کے خلاف کٹوائیں

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو حق ہے اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر نامزد ملزم کے خلاف کٹوائیں، کچھ شر پسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان صاحب پر حملہ ہوا ہے، ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل کیا جائے، اس معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، پورے ملک میں جس طرح پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا جلاؤ گھیراؤ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔