سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے مطالبے پرمزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے:اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خزا نہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پرمزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے،آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے۔ ذرا ئع کے مطابق،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر ررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کے مطالبے پرمزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔آئی ایم ایف نے جتنے پیشگی اقدامات کیے کر لیے،اب مزید نہیں کر سکتے،مئی اور جون میں 3.7 ارب کی ادائیگیوں کاپلان ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا مئی اور جون میں 3.7ارب کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں، امید ہے چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالرکا قرضہ رول اوور کر دے گا،بجٹ 9جون کوپیش کیا جائے گا۔