سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب،خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پنجاب،خیبر پختونخوا میں الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس 15 مئی کو سماعت کے لیے مقررکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دئیے تھے کہ عدالت اپنا 14 مئی کو الیکشن کا حکم واپس نہیں لے گی۔