ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب بھر سے گرفتار ہونیوالے شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ دوسری طرف زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے گئے ہیں، زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ گزشتہ روز پولیس اور انتظامیہ نے اکھاڑ دیئے تھے۔