شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کا عالمی دن

کرا چی /سری نگر(پی پی آ ئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن اتوار کے روز منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا ہونیو الے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں ہر 10میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے,ملک بھر میں 8لاکھ سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں 2کروڑ 20لاکھ بچے تعلیم سے یکسر محروم ہیں۔دوسری جا نبچار جون کو ’جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن ”کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 1989سے اب تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 96,199 کشمیر یوں میں 913 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی شہادتوں سے اس عرصے کے دوران علاقے میں 107,903 بچے یتیم ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں، پولیس اورپیراملٹری فورسز کی طرف سے فائر کیے گئے پیلٹ، گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں سے سکول کے بچوں اور لڑکیوں سمیت ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوں کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کمسن لڑکیوں کو بھی شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 19سال سے کم عمر لڑکوں کی ایک بڑی تعداد کو کالے قوانین کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کیاگیا ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 1990سے اب تک ہزاروں بچے اپنے والدین سے محروم ہو چکے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی پیلٹ فائرنگ سے سینکڑوں بچے اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بچوں کی حالت زار کو فراموش نہ کرے۔ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کشمیری بچوں کو بھارتی جارحیت سے نجات دلائی جائے۔