سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرپشن کیسز میں عمران خان کیخلاف کارروائی کیوں سست روی کا شکار ہے؟: محسن شاہنواز

اسلام آباد (پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف کارروائی کیوں سست روی کا شکار ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے لیگی رہنما محسن شاہنوازنے کہا کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل ہونا چاہئے،عمران خان وہاں شواہد پیش کریں۔ ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ کیا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار ایک کریمنل پروسیڈنگ کو سٹے آرڈر دیا جا رہا ہے۔ سیشن کورٹ کی کارروائی ہائیکورٹ کیسے معطل کر دیتی ہے، قانون میں نہیں لکھا کہ 120 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 62 تھری کے تحت ریفرنس سپیکر کے پاس بھیجا، چیئرمین تحریک انصاف نے دستاویزات میں اپنے اثاثے چھپائے، توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف بد دیانتی سے چھپائے گئے۔نوازشریف زرداری کا ٹرائل ہو سکتا ہے تو چیئرمین تحریک انصاف کا کیوں نہیں۔ نوازشریف کیخلاف کیسز روزانہ کی بنیاد پر سنے جاتے تھے۔